ابنا: سرکاری ذرائع کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلیجنس حجۃ الاسلام حیدر مصلحی نے کہا ہے کہ صہیونی جاسوسی ادارے رون آراڈ سے منسلک افراد گرفتار کو کرفتار کرلیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ موساد کی تمام سرگرمیوں پر ہماری گہری نظر ہے اور ایرانی خفیہ ادارے نے اسرائیلی خفیہ ادارے کی کمر توڑ دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی خفیہ ادارے نے ایک سائٹ کے ذریعے اسلامی ممالک میں جاسوس بھرتی کرنے کا کام شروع کیا اور اطلاعات اور رپورٹوں کے عوض میں رقم دینے کا وعدہ بھی کیا لیکن گمراہ افراد کی طرف سے رپورٹیں دینے کے باوجود انہیں رقم نہیں ملی۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی جاسوس ادارے نے 20 سال پہلے NGO کے تحت ایک ادارہ قائم کیا جس کا ظاہری پہلو یہ تھا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا جائے لیکن اس کا خفیہ پہلو اطلاعات اکٹھی کرنا تھا اس ادارے نے مختلف اسلامی ممالک سے اطلاعات اکٹھی کرنے کے لئے افراد بھرتی کئے اور آخر میں انہیں فریب دیا۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک سے جن افراد نے اس سائٹ سے رابطہ کیا تھا ہم نے ان سب کو پہچان لیا ہے اور بعض کو گرفتار بھی کرلیا ہے اور گرفتار شدہ افراد نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے دھوکہ کھایا ہے اور انھیں دھوکہ دیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے علاقے میں امریکی اور اسرائیلی خفیہ اداروں پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے ہمسایہ ممالک میں کون افراد امریکہ اور اسرائیل کے خفیہ اداروں کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110