15 جون 2009 - 19:30

انٹیلیجنس کے وزیر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ ایک صہیونی دہشت گرد ٹیم سے وابستہ متعدد افراد کو قبل از اقدام گرفتار کرلیا گیا ہے.

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطاعات جناب حجت الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای نے کہا ہے کہ صہیونیوں کے جھانسے میں آنے والے بعض اندرونی عناصر سمیت ایک صہیونی دہشت گرد ٹیم کو صدارتی انتخابات کے ایام میں تخریب کاری اور دہشت گردی کی سازش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ ان افراد نے انتخابات کے ایام میں ملک میں عدم استحکام کی فضا قائم کرنے کی غرض سے دارالحکومت تہران میں یکے بعد دیگرے متعدد بم دھماکوں کے لئے منصوبہ بندی کررکھی تھی مگر وزارت اطلاعات کے اہلکاروں نے بروقت اقدام کرکے ان افراد کا سراغ لگایا اور ان سب کو حراست میں لے لیا.

محسنی اژہ ای نے مزید کہا: شواہد اور ملنے والے ثبوتوں سے ثابت ہوا ہے کہ صہیونی ریاست اسلامی انقلاب کے دشمنوں کو منظم کرکے اپنے بھونڈے مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہے.