اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے امام بارگاہ شاہ کاظمین پر فائرنگ کرتا ہوا جوابی فائرنگ سے زخمی ہونے والا تکفیری دہشت گرد گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب کالعدم سپاہ صحابہ کے سرکردہ تکفیری دہشت گرد اورنگزیب فاروقی پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کی خبر شہر کراچی میں پھیل گئی جس کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم لشکر جھنگوی نے شہر میں ہتھیاروں کی نمائش کی، مختلف مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی آنکھوں کے سامنے دکانوں، پٹرول پمپوں اور گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور یوں لگ رہا تھا کہ قانون فافذ کرنے والے ادارے، پولیس اور رینجرز کی نفری کالعدم ٹولوں کے اسلحہ بردار دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے ان کی سرپرستی کررہی ہے۔ملک دشمن اور اسلام دشمن دہشت گردوں نے کئي گاڑيوں گو نذر آتش کیا اور متعدد دکانوں کو لوٹا۔ بشکریہ از شیعت نیوز ۔۔۔۔۔۔/110
25 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 375830
کراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر 11Gگودھرا میں صہیونی آلہ کار تکفیری دہشتگردوں نے امام بارگاہ شاہ کاظمین پر فائرنگ کردی اور امامبارگاہ کے محافظین کی جوابی فائرنگ سے حملہ کرنے والا دہشت گردہ زخمی ہوا جس کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔