ابنا: ڈاکٹر مسعود علی محمدی پر گذشتہ برس قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ شہید ہوگئے تھے۔
مھر نیوز کے مطابق آج وزارت انٹلجنس نے ایک بیان میں کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سکیورٹی فورسز نے انتھک کوششوں سے ڈاکٹر علی محمدی کے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔
اس بیان میں آیا ہےکہ ایرانی انٹلجنس نے صہیونی ریاست سے وابستہ جاسوسوں اور دہشتگردوں کا ایک نیٹ ورک بھی تباہ کردیا ہے اور صہیونی ریاست کے جاسوس نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
اس بیان میں آیا ہےکہ موساد انسانیت اور ایران کے خلاف اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لئے یورپی، علاقائي اور بعض ہمسایہ ملکوں میں موجود اپنے اڈوں سے استفادہ کرتی ہے اور ڈاکٹر مسعود علی محمدی پرقاتلانہ حملہ ان ہی اڈوں سے ڈائریکٹ کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
ایٹمی سائنسدان
شہید ڈاکٹر مسعود علی محمدی