15 جون 2009 - 19:30

لبنان کے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک اور صہیونی جاسوس کو گرفتار کرلیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے سیکورٹی اہلکاروں نے چالیس سالہ لبنانی شہری حسین الاسم کو جنوبی لبنان کی العدیسہ کالونی میں صہیونی ریاست کے لئے کام کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔لبنان کے سیکورٹی اہلکاروں نے حزب اللہ کی مدد سے گذشتہ تیرہ مہینوں میں صہیونی ریاست کے جاسوسی کے تیرہ نیٹ ورک کا پتہ لگا کر اسّی جاسوسوں کو گرفتار کیا ہے۔