بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی آبنا | خوزستان کے روڈ ایڈمنسٹریشن اور روڈ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد جولانژاد نے شلمچہ اور چزابہ سرحدوں سے ملکی و غیر ملکی زائرین کی آمدورفت کے اعدادوشمار کے بارے میں کہا:
- اربعین ٹریفک کے آغاز سے اب تک کل 340,899 زائرین شلمچہ اور چزابہ سرحدوں سے سفر کر چکے ہیں، جن میں ایرانی زائرین اور غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔
- 50,379 ایرانی زائرین شلمچہ سرحد کے ذریعے عراق میں داخل ہوئے ہیں اور اسی سرحد کے ذریعے 188,054 افراد ملک واپس آئے ہیں۔
- اس کے علاوہ 13,030 غیر ملکی شہری ایران میں داخل ہوئے ہیں اور 15,014 غیرملکی شہری بھی اس سرحد سے نکل عراق جا چکے ہیں۔
- شلمچہ سرحد پر اب تک کل ٹریفک 266,477 افراد ریکارڈ کی گئی ہے۔
- چزابہ بارڈر سے اب تک 13,291 ایرانی زائرین ملک چھوڑ چکے ہیں اور 49,766 ایرانی زائرین ملک میں داخل ہوئے ہیں نیز 5,619 غیر ملکی شہری ملک میں داخل ہوئے ہیں اور 5,746 اس سرحد سے نکل چکے ہیں، جس سے چزابہ پر کل ٹریفک 74,422 افراد تک پہنچ گئی ہے۔
- ان اعدادوشمار کی بنیاد پر کل 63,670 ایرانی زائرین ملک میں داخل ہوئے ہیں اور 237,820 نے خوزستان کی سرحدوں سے حرم مقدس کی طرف روانہ ہوئے ہیں۔
- اس کے علاوہ داخل ہونے والے غیر ملکی شہریوں کی کل تعداد 18,649 تھی اور ان کی روانگی 20,760 تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ