18 اگست 2025 - 19:52
ویڈیو | امام حسین علیہ السلام نے اتنی بڑی قربانی پیش کی، کہ زمانہ محو حیرت ہے، مولانا یعسوب عباس

مولانا یعسوب عباس کہتے ہیں: امام حسین علیہ السلام نے فرمایا: کہ پہلے تم یہ دیکھ لو کہ تم حق پر ہو یا باطل کے راستے پر ہو؛ اگر تم حق کے راستے پر ہو تو فتح تمہاری ہوگی اور شکست باطل کی ہوگی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی ایک ویڈیو جس میں ایک ہندوستانی عالم دین نے گفتگو کی ہے۔ وہ کہتے ہیں:

میرا نام مولانا مرزا یعسوب عباس ہے۔ میرا تعلق لکھنؤانڈیا سے ہے۔ میں آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کا جنرل سیکریٹری ہوں، جو ہندوستان کی ایک بڑی تنظیم ہے۔

سؤال: امام حسین (علیہ السلام) اور اربعین کے بارے میں آپ کی توصیف کیا ہے؟

امام حسین علیہ السلام و اربعین زندہ و موجود است۔ زمانہ کسی کی بھی یاد کو ایک دفعہ مناتا ہے، مگر یہ امام حسین علیہ السلام ہیں کہ جن کی یاد ہر سال منائی جا رہی ہے۔ اور آپ دیکھئے کہ جس طریقے سے عوام الناس آ رہی ہے اور ٹھاٹھیں مارتا ہؤا سمندر ہے اور ہر شخص "لبیک یا حسین" اور "السلام علیک یا ابا عبداللہ" کی صدا بلند کرتے ہیں۔ یہ معجزے سے کم نہیں ہے، فقط ایک معجزہ۔

یہ کہ امام حسین علیہ السلام نے جس طریقے سے کربلا میں قربانی دی۔ امام حسین علیہ السلام نے اپنے چھوٹے سے گھرانے کے ساتھ اتنی بڑی قربانی پیش کی، کہ زمانہ محو حیرت ہے۔ اور امام حسین علیہ السلام نے فرمایا: کہ پہلے تم یہ دیکھ لو کہ تم حق پر ہو یا باطل کے راستے پر ہو؛ اگر تم حق کے راستے پر ہو تو فتح تمہاری ہوگی اور شکست باطل کی ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha