17 اگست 2025 - 23:47
ویڈیو | اربعینِ امام حسین(ع) نے ہمیں لبیک یا حسین کے پرچم تلے جمع کیا

قرآن مجید کی آیت "انما المؤمنون اخوۃ" اور اہل بیت علیہم السلام نے اپنی سیرت سے ہمیں یہی پیغام دیا کہ مؤمن دوسرے مؤمن کا بھائی ہے۔ کوئی بھی یہ سوال پوچھ سکتا ہے کہ مؤمنین دنیا کے مختلف ملکوں میں رہتے ہیں، جو ایک دوسرے کو نہیں جانتے، ان کی ثقافتیں، زبانیں اور جغرافیای محل وقوع، مختلف ہیں، تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک مؤمن دوسرے مؤمن کا بھائی ہو۔ اور جب بھائی کہا گیا ہے تو شریعت کے مطابق بھائیوں کے بھائیوں پر حقوق ہیں۔ اربعینِ امام حسین (علیہ السلام) نے دنیا کو بتایا کہ جب مختلف ممالک، مختلف زبانوں اور مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے صدائے "لبیک یا حسین" کے تحت جمع ہوتے ہیں؛ ایک حسینی دوسرے حسینی کی خدمت کرتا ہے، اور دنیا دیکھ رہی ہے کہ وہ اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ خدمت میں حاضر ہوتا ہے۔ اور ایک بھائی اس اربعین کے دوران ـ جیسا کہ ممکن ہو ـ اپنے بھائی کا حق ادا کرتا ہے۔ اربعین امام حسین علیہ السلام ہمارے لئے پروردگار عالم کی عظیم نعمت ہے۔ کہ جس نے ہمیں لبیک یا حسین کے پرچم تلے جمع کیا۔ 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha