9 اگست 2025 - 01:48
اربعین کی پائے پیادہ زیارت، پوری دھرتی جتنا بڑا ذریعۂ ابلاغ: 'کائناتی میڈیا'

"مکتب ولایت" نے عالمی سطح پر پائے پیادہ زیارت اربعین کی اہمیت اور اثرات کے بارے میں انقلاب اسلامی کے رہبر معظم کے بیانات کا ایک انتخاب پیش کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا:

اربعین، رہبر انقلاب اسلامی، حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کے کلام میں:

1۔ "یہ عظیم عوامی حرکت [اربعین حسینی کے موقع پر] ایران سے، دیگر اسلامی ممالک سے، ہند سے، یورپ سے، حتیٰ کہ امریکہ اور دیگر ممالک سے دور دراز فاصلوں سے کچھ افراد آتے ہیں اور اس پیادہ روی (مشایہ) میں شامل ہوتے ہیں؛ دو دن، تین دن یا اس سے کم یا زیادہ مدت تک — اس راستے کو پیدل طے کرتے ہیں؛ عراق کے لوگ بھی بڑی سخاوت اور عزت و محبت سے ان کی میزبانی کرتے ہیں؛ یہ بہت عظیم، پر معنی اور پر مغز حرکت ہے، اور جو لوگ اس میں کامیاب ہوتے ہیں، انہیں اپنی اس کامیابی کی قدر اور اس پر فخر کرنا چاہئے۔" (2015-11-30)

2۔ "یہ جو لوگ پیدل چل کر اربعین کی اس زیارت میں حصہ لیتے ہیں اور وہاں پہنچتے ہیں، حقیقت میں اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک بڑی عطا سے نوازا ہے۔" (2019-09-23)

3۔ "اربعین کا واقعہ ایک ناقابل بیان واقعہ ہے، یہ بالکل عدیم المثال ہے؛ یہ ایک عظیم اور 'حیرت انگیز مشق' ہے، اس طرح کی شاندار اور غیر معمولی حرکت دنیا میں اور کہیں نہیں ملتی۔" (2019-11-03)

4۔ "اربعین یعنی شیعیان اہل بیت(ع) کا ایک بین الاقوامی، عالمی اجتماع میں اکٹھا ہونا، ایک ایسی سرزمین پر جو خود یادگار اور یاد انگیز ہے؛ یہ یادوں کی سرزمین ہے؛ عظیم الشان یادوں کی سرزمین ، بلند مرتبہ یادوں کی سرزمین؛ شہیدوں کی سرزمین، راہ خدا میں مارے گئے لوگوں کا مزار؛ کہ یہاں مذہب تشیّع کے پیروکار جمع ہوجائیں، اور بھائی چارے اور مزید وفاداری کے عہد کو مزید مضبوط کر دں۔ یہی اربعین ہے۔" (1974-03-15)

نکتہ: مذکورہ بالا بیان آج سے نصف صدی پہلے کا ہے جب عراق پر شیوعی بعث پارٹی کی حکمرانی تھی اور اس ملک میں عزاداری اور اربعین کے مراسمات پر مکمل پابندی تھی۔ اس بیان میں رہبر معظم نے درحقیقت آج کے زمانے کے اربعین کے آج کے دور کی پیشنگوئی کی ہے، جسے آج ہم دیکھ سکتے ہیں۔

5۔ "آج اسلامی دنیا اسلام کی طاقت کے ایک مصداق کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے، اور وہ ہے اربعین کی پیادہ روی ہے؛ اربعین کی ریلی اسلام کی طاقت ہے، حق کی قوت ہے، اسلامی محاذ مقاومت کی طاقت ہے؛ کہ لاکھوں کا یہ عظیم اجتماع اس انداز سے کربلا کی طرف، حسین کی طرف، فداکاری اور شہادت کے اعزاز کی بلند ترین چوٹی مقام کی طرف حرکت کرتا ہے، جس سے دنیا کے تمام حریت پسند انسانوں کو سبق لینا چاہئے۔" (2019-10-13)

6۔ "اربعین، حسین بن علی (علیہ السلام) کا سربلند پرچم ہے۔ اربعین کا واقعہ، یہ ریلی اور پیادہ روی، مسلمانوں کا یہ عمومی اجتماع، ایک معجز نما اور حیرت انگیز واقعہ ہے۔" (2022-09-17)

7۔ "یہ اربعین کی ریلی حقیقتاً ایک عدیم المثال واقعہ ہے۔ یہ حسینی تحریک، امام حسین (علیہ السّلام) کی معرفت و پہچان کے فروغ میں کردار رکھتی ہے۔ دنیا کی لوگوں کی نظریں اس عظیم حرکت پر لگی ہوئی ہیں؛ امام حسین (علیہ السّلام) اور حسینی معرفت اس عظیم عوامی تحریک کی برکت سے بین الاقوامی بن گئی، عالمگیر ہو گئی۔" (2019-09-18)

8۔ "آج کی پیچیدہ اور انسانیت پر مسلط تشہیری مہمات اور پروپیگنڈوں سے بھرپور اور شور و غل سے مالامال دنیا میں، یہ اربعین کی حرکت ایک اونچی فریاد اور بے مثال ابلاغی ذریعہ ہے۔ دنیا میں ایسی کوئی چیز موجود ہی نہیں ہے: یہ کہ کروڑوں انسان روانہ ہو جاتے ہیں، ـ صرف ایک شہر یا ایک ملک سے نہیں ـ [بلکہ] مختلف ممالک سے، اور نہ صرف ایک اسلامی مکتب فکر سے [بلکہ] مختلف اسلامی مکاتب فرقوں اور یہاں تک کہ بعض غیر اسلامی ادیان سے۔ یہ وحدتِ حسینی [ہے]۔" (2019-10-13)

9۔ "دنیا میں کوششیں ہو رہی ہیں کہ اس طاقتور سرچشمۂ نور [اربعین کی پیادہ روی] کو دیکھنے نہ دیا جائے، لیکن وہ ناکام ہیں، اسے دیکھا جائے گا؛ کوشش کرتے ہیں کہ نہ دیکھا جائے یا اسے تحریف کریں اور توڑ مروڑ دیں، [مگر] کچھ ان کے عزائم لاحاصل ہیں؛ جب آپ اپنی حرکت جاری رکھیں گے تو حقیقت خود بخود عیان و آشکار ہو کر رہے گی۔" (2016-11-23)

10۔ "اربعین عالمگیر اور مزید عالمگیر ہو گا؛ یہ حسین بن علی کا خون ہے جو 1400 سال بعد بھی ابل رہا ہے اور روز بروز تازہ تر ہو رہا ہے، روز بروز زندہ تر ہو رہا ہے؛ یہ وہی عاشورا کا پیغام ہے جو اباعبداللہ اور زینب کبری (سلام اللہ علیہما) کے حلقوم سے انتہائی فرقتِ وطن اور تنہائی میں نکلا اور آج [وہ پیغام] دنیا کی فضاؤں پر چھایا ہؤا ہے اور مسلسل چھا رہا ہے۔" (2019-09-18)

11۔ "ان مراسمات [اربعین کی ریلی] کو جتنا ہو سکے، زیادہ سے زیادہ پر ثمر اور روحانی بنا دیں؛ ہمیں ان مراسمات کے معنی اور مفہوم کو روز بروز فروغ دینا چاہئے؛ اہلیان فکر، اہلیان ثقافت، اور ثقافتی و فکری اقدام کرنے والوں کو اس عظیم حرکت کے لئے بیٹھ کر منصوبہ بندی کرنی چاہئے۔ آج ہر مسلمان کا مقصد جدید اسلامی تہذیب کی تعمیر ہونا چاہئے؛ ہم آج یہی چاہتے ہیں۔ مسلمان اقوام عظیم صلاحیتوں کی مالک ہیں جنہیں اگر استعمال کیا جائے تو امت اسلامی عزت کی بلندیوں تک پہنچ جائے گی؛ ہمیں اس پر غور کرنا چاہئے، اس کے بارے میں سوچنا چاہئے۔" (2019-09-18)

12۔ "آج ہمیں ضرورت اس بات کی ہے کہ حسین بن علی کو دنیا سے متعارف کرائیں؛ ظلم و فساد اور پستی و کمینگی میں گھری دنیا، حسینی حریت اور حسینی عظمت و شرافت کی معرفت کی محتاج ہے۔ حسین بن علی (علیہما السلام) کی منطق دقاعِ حق کی منطق ہے، ظلم و سرکشی اور گمراہی و استکبار کے مقابلے میں ڈٹ جانے کی منطق ہے۔ آج دنیا اس منطق کی محتاج ہے۔ امام حسین کا یہ پیغام دنیا کی نجات کا پیغام ہے؛ اربعین کی عظیم تحریک اس پیغام کو دنیا میں پھیلا رہی ہے اور اللہ کے فضل اور اس کی قوت و توفیق سے اس تحریک کو روز بروز مضبوط ہونا چاہئے۔" (2019-09-18)

اربعین کی پائے پیادہ زیارت، پوری دھرتی جتنا بڑا ذریعۂ ابلاغ: 'کائناتی میڈیا'

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: فرحت حسین مہدوی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha