16 جولائی 2025 - 11:10
اس سال کے اربعین کا چہرہ صہیونیت مخالف ہے / ایران آج کی دنیا کا عاشورا ہے، اوقاف ایران کے سربراہ

ایران کے وقف اور خیراتی امور کے ادارے کے سربراہ نے سامراء اور بلد میں اربعین کے کمیٹیوں اور مواکب کے مشترکہ مشاورتی اجلاس میں، اربعین کے تہذیب ساز کردار پر زور دیتے ہوئے، اسے آج کی دنیا میں ایک عدیم المثال جلوہ قرار دیا اور کہا: اس سال اربعین کا چہرہ صہیونی مخالف اور باعث اتحاد ہونا چاہئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی - ابنا ـ  کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ اوقاف و خیراتی امور کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی خاموشی، نے سامراء اور بلد کے علاقوں میں اربعین کمیٹیوں اور مواکب کے مشاورتی اجلاس میں، زیارت اربعین کی گہرائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اربعین ہمارے لئے بہت سے معانی رکھتا ہے جو ذہنوں میں محفوظ ہیں۔ ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ اس حقیقت کے قریب ہوں اور دل کی گہرائی سے زیارت کا ادراک کریں۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں اربعین کے دنوں میں زائرین کی عظیم تعداد کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہئے، یہ واقعہ موجودہ دنیا کا عدیم المثال ترین اجتماع ہے۔ امام حسین (علیہ السلام) نے راستہ فراہم کیا ہے اور ہمیں اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ اس کا جواب دینا چاہئے۔

حجۃ الاسلام خاموشی نے عراق میں زیارتی راستوں کی سلامتی کے تحفظ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: کربلا، کاظمین، سامراء اور نجف میں ایرانیوں کی موجودگی ایک بہترین موقع ہے جس کا کچھ حصہ حشد الشعبی ـ کی سلامتی قائم کرنے کی کوششوں ـ کا مرہون منت ہے۔ دوسری طرف، عراقی عوام کے ساتھ مثبت تعامل، اگر ان کے لئے معاشی خوشحالی کا باعث بنے، تو عوامی روابط کو بھی مضبوط کرے گا۔

انھوں نے اسلامی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ہم اہل سنت بھائیوں کی طرف بھائی چارے کا ہاتھ بڑھاتے ہیں، کیونکہ ہمارا دشمن مشترک ہے۔ سامراء اور بلد میں زیارت کے فروغ کے اثرات بہت بابرکت ہیں اور مقدس مقامات کے جغرافیے پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ سامراء میں فعال مواکب حقیقت میں جہاد میں مصروف ہیں اور ہمیں اس جہاد کو مزید پر رونق بنانا چاہئے۔

انھوں نے اس سال کے سیاسی اور علاقائی حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اس سال اربعین کا چہرہ صہیونی اور امریکہ مخالف چہرہ ہے۔ ہمیں ایثار، شہادت، قومی اتحاد اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حکیمانہ قیادت کو صحیح طریقے سے واضح کرنا چاہئے اور یہ دکھانا چاہئے کہ ہم نے دشمنوں، خاص طور پر صہیونی ریاست، کو کس طرح گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha