14 اگست 2025 - 01:11
غزاوی عوام کی مدد کے لئے، اربعین ریلی کے راستے میں 'خدا کے ہاتھ میں ہاتھ' مہم کا آغاز + ویڈیوز

موکبِ شہید ابراہیم ہادی موکب کے شہداء و مقاومت سیکشن کی انچارج نے کہا کہ غزہ کے عوام کی مدد کے لئے عوام کو متحرک کر نے کے مقصد سے 'خدا کے ہاتھ میں ہاتھ' مہم کا آغاز کیا گیا جس کو عراقی عوام کی طرف سے بڑی پذیرائی ملی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی - ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، موکب شہید ابراہیم ہادی کے "غرفۂ مقاومت و شہداء" نے اس سال فلسطینی کاز کو زندہ رکھنے اور غزہ کے لوگوں کی مدد کی ضرورت کی یاد دہانی کے لئے اربعین حسینی کی ریلی کے راستے میں "خدا کے ہاتھ میں ہاتھ" کے عنوان سے ایک مہم چلائی ہے، جسے عراقی عوام کی طرف سے بڑی توجہ اور پذیرائی ملی ہے۔

غرفۂ مقاومت و شہداء کی انچارج محترمہ 'نرگس کحالیان' نے ابنا کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے غرفے (اسٹال) کے پروگراموں کو متعارف کراتے ہوئے کہا: "اربعین حسینی کا راستہ ظلم کے خلاف قیام کا مقام ہے، جیسا کہ امام حسین (علیہ السلام کا مقصد بھی ظلم کے خلاف قیام تھا۔ چنانچہ زائرین حسینی، ـ جن کو غزہ کے واقعات سے صدمہ پہنچا ہے اور ان کے دل دکھی ہیں، ـ "غرفۂ مقاومت و شہداء" میں تیار کردہ ماحول سے متاثر ہو کر اس مہم کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہو جاتے ہیں۔"

انھوں نے مزید کہا: "ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اس گہرے صدمے اور اس اس اہم فکرمندی کو مزید فکر کو فعال کر دیں اور زائرین کو بتائیں کہ آپ بھی غزہ کے لوگوں کی مدد کے لئے کچھ کر سکتے ہیں۔"

اس ثقافتی کارکن نے کہا: "غرفے کے پروگرام دو پہلوؤں پر فعال ہیں۔ پہلا یہ کہ ہر زائر غزہ کے نقشے پر لگے ہوئے ملبے کے نشان والے کارڈز میں سے ایک کارڈ کو علامتی طور پر اٹھاتا ہے اور کارڈ پر لکھی ہوئی باتوں کی روشنی میں اپنی زندگی کے سفر میں ظلم کے خلاف جدوجہد کے لئے قدم اٹھاتا ہے۔"

انہوں نے کہا: "'خدا کے ہاتھ میں ہاتھ' مہم، ایران کے خلاف اسرائیل کی مسلط کردہ 12 روزہ جنگ سے پہلے ہی ایک مواد (معطیات = Contents) کی شکل اختیار کر چکی تھی، اور یہ مہم اب اربعین کے موقع پر اس پیدل ریلی کے ماحول میں عملی شکل اختیار کر رہی ہے۔"

محترمہ کحالیان نے مزید کہا: "غرفۂ مقاومت و شہداء" کے پروگرام کا دوسرا پہلو بین الاقوامی سطح پر 'خدا کے ہاتھ میں ہاتھ' مہم سے تعلق رکھتا ہے، جس میں ہم حریت پسند انسانوں ـ جو ظلم کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور غزہ کے دفاع کے لئے سرگرم عمل ہیں، ـ سے کہتے ہیں کہ وہ قرآن کی آیت "يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ" (خدا کا ہاتھ ان کے ہاتھوں کے اوپر ہے) کی بنیاد پر ایک دوسرے سے متحد ہوجائیں اور اپنی ہتھیلی پر اپنے ہاتھ سے مقاومت کے دفاع میں ایک جملہ لکھیں، اتحاد کی علامت کے طور پر ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ لیں، اور اس تصویر کو انسٹاگرام پلیٹ فارم [اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز] پر شائع کر دیں۔"

انھوں نے زور دے کر کہا: "کل عوامی مہم اربعین کے بعد بھی جاری رہے گی، اور یہ اسرائیل کی نابودی کا "زیرو پوائنٹ" ہے، اور ہم عنقریب ـ ان شاء اللہ ـ صہیونی ریاست کے نابودی کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے، اور "سَنُصَلِّي فِي القُدسِ إِن شَاءَ اللہُ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha