اربعین حسینی(ع)
-
-
حدیث ولایت؛
خدائے متعال جنگ کے درمیان اس طرح مدد فرماتا ہے
"یہ ایک عجیب واقعہ تھا، کربلا کا اربعین۔ دشمنان اسلام اور دشمنان اہل بیت (علیہم السلام) نے بزعمِ خود' اس راستے کو بند کر دیا تھا۔ دیکھ لیں کہ کتنی عظیم حرکت واقع ہوئی! جب جسم بھی ایک دوسرے کے ساتھ یکجا ہو جاتے ہیں تو اس کا عکس اس انداز سے ابھرتا ہے۔ اگر ہم ایک ساتھ اکٹھے ہوں، اسلامی ممالک، مسلمان قومیں - سنی اور شیعہ اور تسنّن و تشیّع کے مختلف فرقے - ایک دوسرے کے ساتھ ان کے دل صاف ہوں، ایک دوسرے کے بارے میں بدگمانی نہ رکھتے ہوں، بدنیتی نہ رکھتے ہوں، ایک دوسرے کی توہین نہ کریں، تو دیکھیں دنیا میں کیا ہوتا ہے؛ اسلام کے لئے کتنی عزت پیدا ہوتی ہے! اتحاد؛ اتحاد"
-
اربعین زائرین کے المناک حادثے کے بعد بصرہ میں تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان
صوبہ بصرہ کے گورنر نے کربلا جانے والے اربعین زائرین کے المناک ٹریفک حادثے کے بعد، جس میں متعدد عراقی شہری شہید ہوئے، صوبے بھر میں تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔
-
نہضۃ الانتظار کے سیاسی امور کے انچارج کا ابنا کو انٹرویو:
اربعین کے پاکستانی زائرین کو آسان بنانا، سنجیدہ عوامی مطالبہ ہے / زمینی راستے کھولنے کی ضرورت
اربعین کی بین الاقوامی ریلی پاکستانی عوام ے لئے محض ایک زیارتی سفر نہیں ہے؛ یہ دینی تشخص، مذہبی جذبات اور معاشرے کی عمومی ثقافت کے ساتھ ایک گہرا رشتہ ہے، جس سے ہر سال ہزاروں افراد سب سے بڑے عالمی مذہبی اجتماع میں شرکت کے لئے مقامات مقدسہ کا سفر کرتے ہیں۔ تاہم، زمینی آمد و رفت کی پابندیاں، سفر کے اخراجات میں اضافہ اور حالیہ برسوں میں نقل و حمل کی بعض مشکلات نے پاکستانی زائرین کی فکرمندیوں میں اضافہ کیا ہے، اور زیارتی راستوں میں سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ اس ملک کی رائے عامہ کے اہم مطالبات میں سے ایک بن گیا ہے۔