18 دسمبر 2025 - 22:38
ایران 12 روزہ جنگ کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہے / امریکہ ایران کو شکست دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا، لیری جانسن

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سابق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی تجزیہ کار لیری سی جانسن (Larry C. Johnson) نے خبر ایجنسی ابنا سے گفتگو میں ایران کے حوالے سے امریکی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کی ناکامی پر امریکی عہدیداروں کے حالیہ اعترافات کو سطحی قرار دیا۔

انھوں نے 2025ء کی امریکی قومی سلامتی کی حکمت عملی کا حوالہ دیا جس میں ایران کو "علاقائی عدم استحکام کی اہم قوت" قرار دیا گیا ہے، لیکن ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ یہ ملک بہت زيادہ کمزور ہو چکا ہے۔

جانسن نے مندرجہ بالا امریکی موقف کو بھی سطحی قرار دیتے ہوئے کہا: "ایران کی میزائل قوت اور جوہری صلاحیتیں کم نہیں ہوئی ہیں اور اس کا جوہری پروگرام اب بھی محفوظ اور مضبوط ہے۔"

انھوں نے ایران کی تسدیدی صلاحیت (ڈیٹرنس) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "روس اور چین کے ساتھ فوجی تعاون نے امریکہ کے مقابلے میں ایران کی پوزیشن کو مضبوط کر دیا ہے۔"

اس تجزیہ کار نے عراق میں ایران کے اثر و رسوخ کے بارے میں بھی کہا: "شیعہ گروہوں اور اس کی مسلح افواج کے ساتھ ایران کے مضبوط تعلقات اسے داخلی پالیسی سازی میں نمایاں فوقیت دیتے ہیں۔ ایران کے حمایت یافتہ حشد الشعبی فورسز جیسی قوتیں، وزیر اعظم کے تعین اور قانون سازی پر اثر انداز ہونے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔"

جانسن نے کہا: "ایران اس وقت نہ صرف کمزور نہیں ہؤا ہے بلکہ علاقائی تبدیلیوں میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر پہچانا جاتا ہے اور بیرونی چیلنجوں اور دباؤ سے نمٹنے کی ـ پہلے سے بہتر ـ صلاحیت رکھتا ہے اور امریکہ اس کو فوجی لحاظ سے شکست دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha