مسلمان
-
امریکی مسلمانوں کی معلومات کا ڈیٹا بیس بے نقاب، ’ٹارگٹ لسٹ‘ بننے کا خدشہ
ایک امریکی دائیں بازو کے تھنک ٹینک نے تقریباً دو دہائیوں کے دوران امریکہ میں رہنے والے ہزاروں مسلمانوں اور اسلامی تنظیموں سے متعلق 40 لاکھ سے زائد معلومات جمع کی ہیں۔ شہری حقوق کے کارکنوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ معلومات مسلمانوں کی نگرانی اور انہیں خوف زدہ کرنے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں۔
-
فرانس میں اسلام مخالف لہر، مسلمانوں کی ’’خاموش ہجرت‘‘ میں اضافہ
فرانس میں کئی نسلوں سے آباد مسلم برادری کو بڑھتی ہوئی اسلام دشمنی، سیاسی دباؤ، قانونی پابندیوں اور امتیازی رویوں کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں بعض فرانسیسی مسلمان مذہبی شناخت سے جڑے دباؤ سے نجات کے لیے خاموشی سے دوسرے ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔
-
اٹلی: وینس کے مسلمان: ہم ٹیکس دیتے اور کام کرتے ہیں، ہماری آواز بھی سنی جائے
وینس: اٹلی کے شہر وینس میں مسلمان برادری نے عبادت کے لیے مناسب مقامات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شہر کی معیشت اور سماجی زندگی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے عبادت گاہوں کے مسئلے کو صرف جرمانوں اور انتظامی کارروائیوں تک محدود کرنے کے بجائے بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔
-
بھارت: الہ آباد ہائی کورٹ نے شیعہ طالبہ کی اسکول میں حجاب کی درخواست مسترد کردی
بھارتی ریاست اتر پردیش کی الہ آباد ہائی کورٹ نے ایک شیعہ طالبہ کی جانب سے اسکول میں یونیفارم کے ساتھ حجاب جاری رکھنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظم و ضبط، مساوات اور تعلیمی ماحول کی یکسانیت برقرار رکھنے کے لیے اسکول طلبہ کو مقررہ یونیفارم کی پابندی کا پابند بنا سکتے ہیں۔
-
پرتگال میں برقع اور نقاب پر پابندی، خلاف ورزی پر 3 ہزار یورو تک جرمانہ
پرتگال کے صدر نے عوامی مقامات پر چہرہ مکمل طور پر ڈھانپنے پر پابندی کے قانون کی منظوری دے دی ہے، جسے مسلمان خواتین کے برقع اور نقاب کے استعمال کو محدود کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
-
نیویارک ٹائمز: ٹیکساس میں اسلاموفوبیا مسلمانوں کے خلاف کھلی مہم میں بدل گئی
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ریاست ٹیکساس میں مسلمانوں کے خلاف سیاسی اور سماجی دباؤ میں اضافہ ہورہا ہے، جہاں بعض ریپبلکن رہنما اسلامی اداروں اور سرگرمیوں کو محدود کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بعض تو مذہب کی قانونی تعریف مقرر کرکے اسلامی طریقوں پر پابندی لگانے کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔
-
جرمنی میں مسلمانوں کی آبادی 70 لاکھ کے قریب پہنچ گئی، پہلی بار 8.5 فیصد تک ہوگئی
جرمنی کے وفاقی دفتر برائے مہاجرت و پناہ گزینوں کی تازہ تحقیق کے مطابق 2025 میں ملک میں مسلمانوں کی تعداد بڑھ کر 66 لاکھ سے 70 لاکھ تک پہنچ گئی، جو جرمنی کی مجموعی آبادی کا 8 سے 8.5 فیصد ہے۔
-
سڈنی میں مسجد علی بن ابی طالبؑ سے ہفتہ وار اذان کی اجازت دینے سے انکار
آسٹریلیا کی سب سے بڑی مساجد میں شمار ہونے والی مسجد علی بن ابی طالبؑ سے ہر جمعہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی درخواست سڈنی کی کینٹربری بینکس ٹاؤن سٹی کونسل نے مسترد کردی۔
-
امریکہ: ٹیکساس کے مسلمان سخت پابندیوں کی زد میں، ری پبلکن ارکان کا متنازع منصوبہ
امریکی ریاست ٹیکساس کے ری پبلکن ارکان نے مسلمانوں کے خلاف مبینہ طور پر سخت پابندیوں پر مشتمل 100 نکاتی مسودہ قانون پیش کیا ہے، جس میں سرکاری اسکولوں میں حجاب پر پابندی، حلال کھانے کی فروخت روکنے، باجماعت نماز پر پابندی اور تعلیمی نصاب میں اسلام و شریعت کو متشدد اور غلبہ پسند مذہب کے طور پر پیش کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔
-
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں تعمیر ہونے والا اسکول مدرسہ قرار دے کر منہدم
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول کے دھابا گاؤں میں ایک زیرِ تعمیر نجی اسکول کو حکام نے منہدم کر دیا، جس کے بعد مقامی طلبہ اور والدین میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔
-
دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مسلمانوں سے متعلق سوال پر تنازعہ، پروفیسر معطل
دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بی اے (آنرس) سوشل ورک کے سیمسٹر-1 کے امتحان میں پوچھے گئے ایک سوال سے متعلق تنازعہ کے معاملے میں یونیورسٹی نے نوٹس لیتے ہوئے انٹرنل جانچ کمیٹی بنائی ہے۔
-
ہندوستان: نقاب کھینچنے کا معاملہ، شدید تنقیدوں کے درمیان بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف مظاہروں کا آغاز
ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچے جانے کے بعد سخت تنقیدوں میں گھر گئے ہیں اور ان کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔
-
بھارت میں مسلمان خاتون کے حجاب کی بے حرمتی، وزیر اعلیٰ بہار کے خلاف باضابطہ شکایت درج
بھار کے وزیر اعلیٰ کے خلاف پولیس میں باضابطہ طور شکایت درج کردی گئی
-
بھارتی حمایت سے مسلمانوں کے خلاف منظم ظلم، بنگلادشی رہنما کے سنگین الزامات
ڈھاکہ: بنگلادش کی نیشنل سٹیزنز پارٹی (این سی پی) کے رہنما حسنات عبداللہ نے بھارتی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایک منظم سازش کے تحت مسلمانوں کو “دہشت گرد” بنا کر پیش کر رہی ہے اور اس عمل میں بنگلادش کے بعض عناصر کی پشت پناہی بھی کی جا رہی ہے۔
-
ارشد مدنی
یہ کالا قانون ختم نہ ہونے تک قانونی و جمہوری جدوجہد جاری رہے گی
جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کے تین متنازعہ شقوں پر عارضی ریلیف دیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ "انصاف اب بھی زندہ ہے۔