لبنان
-
امام خامنہ ای پر حملہ تمام شیعوں کے خلاف جنگ کا اعلان ہے:حزب اللہ
بین الاقوامی پریس گروپ کے مطابق لبنان کی اسلامی سپریم کونسل کے ڈپٹی اسپیکر شیخ علی الخطیب نے لوگوں کے ایک بڑے اجتماع کے دوران اس بات پر زور دیا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت ، ایران کے عظیم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور اسلامی انقلاب کے سپریم لیڈر امام سید علی خامنہ ای کی توہین کی مذمت کریں
-
ایران کی حمایت کرنا ایک مذہبی، اخلاقی اور انسانی فرض ہے:لبنانی اور فلسطینی شخصیات
متعدد لبنانی اور فلسطینی سیاسی اور مذہبی شخصیات نے ایک تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ یکجہتی پر زور دیا ، اسے مذہبی اور انسانی فرض قرار دیا ۔
-
ایران لبنان کی ملی وحدت کی حمایت کرتا ہے
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعرات کی شام شہید سید حسن نصراللہ کے مزار پر حاضری دی اور سید مقاومت نیز حزب اللہ کے دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
-
شہید سلیمانی بے مثال فوجی و سیاسی بصیرت کے مالک تھے، شیخ نعیم قاسم
،حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی چھٹی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سلیمانی اپنی غیر معمولی فوجی قابلیت اور سیاسی فہم و فراست کی وجہ سے ایک ناقابل تسخیر قوت بن کر ابھرے تھے۔
-
صہیو-امریکی کا خبر میلہ؛
ایران کو ٹرمپ - نیتن یاہو کی دھمکی محض 'ابلاغیاتی شور شرابہ' ہے، لبنانی پروفیسر
اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ٹرمپ اور نیتن یاہو کی دھمکیاں ابلاغیاتی شورشرابہ، نفسیاتی ہتھکنڈہ اور سیاسی دباؤ کا حصہ ہیں، لیکن ان کے قانونی پہلو بھی ہیں اور وہ یہ کہ بین الاقوامی ادارے کے کسی رکن ملک کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی، ـ چاہے اس پر عمل نہ بھی ہو، ـ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور جارحانہ عمل ہے۔
-
ایران کا جوہری پروگرام؛
ایران کے جوہری پروگرام کے خاتمے کا دعویٰ 'وہم' ہے/ ایران عالمی سطح پرایک اہم کردار ہے
لبنان میں جوہری طبیعیات کے پروفیسر اور اسٹریٹجک مشاورتی مرکز کے سربراہ پروفیسر خالد حسین نے اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ سے بات چیت کرتے ہوئے نیتن یاہو کے دورہ امریکہ کے مقاصد اور امریکہ کے دعوؤں کا تجزیہ کیا ہے۔
-
مقاومت بدستور جاری ہے؛
لبنان امریکی-صہیونی پالیسیوں کے باعث عدم استحکام سے دوچار ہے، شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے کو امریکی۔ اسرائیلی منصوبہ قرار دیتے ہوئے سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔
-
ایران سعودی تعلقات؛
ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو؛ دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
-
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، لبنانی فوج کے ایک اہلکار کی شہادت کی تصدیق
بیروت: لبنانی فوج نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں اپنے ایک اہلکار کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
-
مقاومت عزت ہے؛
ہماری قاموس میں "تسلیم" لفظ موجود نہیں ہے، حسین الحاج حسن
حزب اللہ لبنان کے رکن پارلیمان حسین الحاج حسن نے کہا: مقاومت کی لغت میں لفظ "تسلیم ہونا" موجود نہیں ہے اور جارحیت کی صورت میں اپنا دفاع، مقاومت کا حق ہے۔
-
جنگ بندی کے باوجود صیہونی فوج کا جنوبی لبنان پر حملہ، شہری گھروں کو نشانہ بنایا گیا
جنگ بندی کے اعلان کے باوجود صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
-
سب سے زیادہ قابل نفرت سیاسی چہرہ؛
دنیا کا سب سے زیادہ قابل نفرت شخص، رہبر معظم کی نگاہ میں + تصاویر
غزہ کی جنگ نے نہ صرف صہیونی ریاست کا حقیقی چہرہ عالمی رائے عامہ کے سامنے بے نقاب کر دیا بلکہ مغربی حکومتوں اور قوموں کے درمیان گہری دراڑ بھی پیدا کر دی۔؛ ایسی دراڑ جس میں حکمرانوں کی تل ابیب کی حمایت، اقوام کی انسانی فطرت کے مد مقابل آکھڑی ہے اور اس تقابل نے اسرائیل اور امریکہ سے عالمی نفرت، کی بڑھتی ہوئی لہر کو جنم دیا ہے۔
-
-
مقاومت عزت ہے؛
اگر ساری دنیا بھی لبنان کے خلاف جنگ پر اتر آئے، ہم غیر مسلح نہیں ہونگے، نعیم قاسم
سیکرٹری جنرل حزب اللہ لبنان نے امریکہ، اسرائیل اور ان کے لبنانی ایجنٹوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور کہا کہ "امریکہ جان لے کہ ہم دفاع کریں گے۔ اگر آسمان زمین پر آ جائے، تو بھی ہم اسرائیل کے مقاصد پورے کرنے کے لئے غیر مسلح نہیں ہوں گے"۔
-
اسرائیل کی جنوب اور مشرقی لبنان پر نئی فضائی یلغار، جنگ بندی کی ایک اور سنگین خلاف ورزی
اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعے کے روز جنوب اور مشرقی لبنان میں متعدد علاقوں پر بمباری کی، جسے ماہرین جنگ بندی معاہدے کی تازہ ترین اور سنگین خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔
-
اسرائیل اور مغربی کنارے پر قبضے کا خواب - 3
اسرائیلی قبضے کی کوئی حد نہیں / انہوں نے اپنے ہی وزیراعظم کو مغربی کنارے پر قبضے کے لئے قتل کیا! + تصاویر
صہیونی افواج نے فلسطینی کیمپوں میں صغیر و کبیر کا قتل عام کیا اور بیروت کو گھیر لیا، جس کے بعد عرفات اور ان کی افواج کو ایک سیاسی معاہدے کے تحت لبنان سے جانا پڑا۔
-
کلیسا کے روحانی پیشوا: لبنان ’’مذاکرات کے مرحلے‘‘ میں ہے، امن کی صبح طلوع ہو چکی ہے
لبنان کی مارونی کلیسا کے رہبر کاردینال بشارہ پطرس الراعی نے کہا ہے کہ ملک میں جنگ کا خطرہ کم ہے، مذاکرات جاری ہیں اور امن کی نئی فضا نے جنم لے لیا ہے۔ انہوں نے فوج کے کردار اور سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔
-
امریکی سفیر: لبنانی فوج کے کمانڈر کا دورۂ واشنگٹن دوبارہ طے ہوسکتا ہے؛ شام اور لبنان کے الحاق پر کوئی معلومات نہیں
لبنان میں امریکی سفیر میشل عیسی کا کہنا ہے کہ لبنانی فوج کے کمانڈر رودولف عون کے واشنگٹن دورے سے متعلق رابطے جاری ہیں، تاہم اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ شام اور لبنان کے ممکنہ الحاق سے متعلق انہیں کوئی معلومات نہیں۔
-
جنوبی لبنان میں سابق میئر نومولود بچوں کی خرید و فروخت اور جعلی اسناد کے نیٹ ورک میں ملوث ہونے پر گرفتار
جنوبی لبنان میں سیکیورٹی اداروں نے سابق میئر کو نومولود بچوں کی خرید و فروخت اور جعلی اسناد کے نیٹ ورک کے الزام میں گرفتار کرلیا
-
مقاومت بدستور جاری ہے؛
لبنان-اسرائیل معاشی اجلاس کی خبر جعلی ہے/ صہیونی جتانا چاہتے ہیں کہ مصالحت ہوئی ہے، لبنانی تجزیہ نگار
لبنانی تجزیہ نگار نے ابنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبنان-اسرائیل معاشی اجلاس کی خبر جعلی اور جھوٹ کا پلند ہے؛ صہیونی ریاست اس طرح کی افواہیں اڑا کر یہ جتانا چاہتے ہیں کہ لبنان اور اس ریاست کے درمیان مصالحت ہوگئی ہے۔
-
اسرائیلی حملوں کے دوران مذاکرات قابل قبول نہیں:نبیہ برای
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لبنان پر جاری عسکری حملوں کے دوران اس کے ساتھ مذاکرات ناقابل قبول ہیں اور خبردار کیا کہ اگر یہ تجاوزات جاری رہیں تو جنگ دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔
-
لبنانی فوج نے داعش کے ایک خطرناک دھشتگرد کو گرفتار کر لیا
لبنانی فوج نے داعش کے ایک خطرناک دھشتگرد کو حراست میں لے کر عدالتی کارروائی کے لیے حوالے کر دیا، جس کا تعلق مالی امداد اور دھماکہ خیز مواد کی ترسیل سے تھا۔
-
جنوبی لبنان کے بے گھر شہری بے سہارا؛ انسانی امداد کے عالمی معیار نظرانداز
اسرائیلی حملوں سے متاثرہ جنوبی لبنان میں اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی امدادی ادارے عملاً غائب ہیں، جس کے باعث ہزاروں بے گھر لبنانی شہری کسی مدد کے بغیر شدید مشکلات میں ہیں۔
-
لبنانی صدر جوزف عون کا عالمی برادری سے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ
لبنانی صدر جوزف عون نے سلامتی کونسل کے نمائندگان سے ملاقات میں کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ جنگ بندی پر مکمل عمل کرے اور فوری طور پر لبنانی سرزمین سے نکل جائے۔ انہوں نے بین الاقوامی قراردادوں کی پابندی اور لبنانی فوج کی تقویت کو ناگزیر قرار دیا۔
-
لبنان کے شیعہ رہنما پوپ لیو سے ملاقات میں: اسلام کی بنیاد برابری، انسانی وقار اور پرامن بقائے باہمی ہے\ شیخ علی الخطیب
بیروت کے مارٹرز اسکوائر میں تاریخی بین المذاہب ملاقات میں لبنان کی اعلیٰ اسلامی شیعہ کونسل کے نائب صدر نے پوپ لیو XIV سے کہا کہ اسلام کی روحانی بنیاد برابری اور انسانی وقار پر قائم ہے۔
-
اسرائیلی غاصب فوج نے حزب اللہ لبنان کو قریبالوقوع حملے کی دھمکی دی
اسرائیلی غاصب فوج نے لبنان میں حزب اللہ پر ممکنہ وسیع حملوں کی تیاری کے بارے میں خبردار کیا اور عراق کو کسی بھی قسم کی حمایت سے باز رکھنے کی دھمکی دی۔
-
اقوام متحدہ لبنان میں امن فوج کی تعداد کم کرنے کا عمل شروع کر دیا
اقوام متحدہ نے بجٹ میں کمی کے باعث لبنان میں امن فوج کی تعداد کم کرنا شروع کردیا ہے، جس میں فوجیوں کی تعداد میں تقریباً ۲۵ فیصد کمی متوقع ہے۔
-
لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر کی پوپ سے ملاقات
لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے کھیلیئر پوپ لیو چودہویں کو ملاقات کے دوران قرآن کریم کی ایک کاپی پیش کی۔
-
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پوپ کو قرآن کریم کا نسخہ پیش کیا
لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو چہاردہم (XIV) سے ملاقات کے دوران انہیں قرآنِ کریم کا ایک نسخہ پیش کیا۔
-
امریکہ اور اسرائیل لبنان پر دباؤ بڑھانے کے لیے نئی حکمت عملی پر عمل پیرا
اسرائیل امریکہ کی حمایت سے حزباللہ کو سال کے آخر تک غیر مسلح کرنے کی دھمکی دے کر لبنان پر دباؤ بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس کے تحت اقتصادی، عسکری اور سیاسی اقدامات شامل ہیں۔