بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ارنا کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جنوبی یمن کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے اس ملک کی ارضی سالمیت کی ضرورت اور امن و مصالحیت کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
عراقچی نے لبنان کے خلاف صہیونی ریاست کی جارحیت کی بھی مذمت کی اور عالمی برادری بالخصوص جنگ بندی کے ضامن ملکوں پر زور دیا کہ وہ لبنانی عوام کے خلاف اس ریاست کی جارحیت اور جرائم روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔
سعودی وزیر خارجہ نے امن و استحکام کے تحفظ کے لئے علاقائی ممالک کے درمیان اتفاق رائے اور تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے صہیونی ریاست کے مواخذے کی ضرورت پر زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ