3 جنوری 2026 - 22:03
شہید سلیمانی بے مثال فوجی و سیاسی بصیرت کے مالک تھے، شیخ نعیم قاسم

،حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی چھٹی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سلیمانی اپنی غیر معمولی فوجی قابلیت اور سیاسی فہم و فراست کی وجہ سے ایک ناقابل تسخیر قوت بن کر ابھرے تھے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی چھٹی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید سلیمانی اپنی غیر معمولی فوجی قابلیت اور سیاسی فہم و فراست کی وجہ سے ایک ناقابل تسخیر قوت بن کر ابھرے تھے۔

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے سردار قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے شہید ساتھیوں کی شہادت کی چھٹی برسی کے موقع پر خطاب کیا۔

شیخ نعیم قاسم نے اپنی گفتگو کے آغاز میں مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے یومِ ولادت کی مناسبت سے کہا کہ امام علی علیہ السلام زاہد اور عادل تھے اور انہوں نے ہی فاسد حکمرانوں کا خاتمہ کیا۔ اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں امیر المومنین علی علیہ السلام جیسی نعمت سے نوازا۔

انہوں نے سردار حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی چھٹی برسی کا تذکرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہید سردار سلیمانی نے اپنی ممتاز خصوصیات کی بنا پر مختلف عہدوں میں تیزی سے ترقی کی۔ شہید سلیمانی غیر معمولی فوجی شایستگی کے مالک تھے اور وہ مسلسل سیکھنے اور ترقی کرنے کی کوشش میں رہتے تھے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ شہید سلیمانی نے ایران اور عراق کے درمیان آٹھ سالہ جنگ کے دوران فرنٹ لائنز پر لڑائی لڑی۔ وہ فوجی اور سیاسی شعور سے مالا مال تھے؛ وہ واقعات کا گہرا تجزیہ اور مطالعہ کرتے تھے اور میدانِ عمل کے مرد تھے۔ میں نے کتاب جانشین خدا لکھی اور اسے شہید سلیمانی کی خدمت میں پیش کیا۔ دو ہفتے بعد میری ان سے ملاقات ہوئی اور ہم نے اس کتاب پر گفتگو کی۔

شیخ نعیم قاسم نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شہید سلیمانی اللہ کی اطاعت اور خالص اسلام کا نمونہ تھے جو انسانیت کے مفاد میں کام کرتا ہے۔ اس عظیم شہید کو نشان ذوالفقار سے نوازا گیا جو کہ ایران کا سب سے بڑا اعزازی تمغہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب کی طرف ان کی نظر عشق، وفاداری اور اطاعت پر مبنی تھی اور یہی دانشمند قیادت کے ساتھ تعلق میں کامیابی کی اہم ترین وجہ ہے۔ عظیم شہید سردار سلیمانی، جو محور مقاومت کے کمانڈر تھے، امام خمینی (رہ) کے مخلص پیروکار تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha