اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، جنوبی لبنان میں محکمۂ سرکاری سلامتی نے سابق میئر کونومولود بچوں کی خرید و فروخت اور جعلی اسناد کے نیٹ ورک کے الزام میں گرفتار کرلیا جو نومولود بچوں کی خرید و فروخت اور منتقلی کے لیے پیدائش کے جعلی کاغذات اور رجسٹریشن کے ریکارڈ تیار کرتا تھا۔
سیکورٹی ادارے نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’جعلی پیدائش سرٹیفکیٹ اور رجسٹریشن معلومات کے ذریعے نومولود بچوں کی فروخت و منتقلی میں سرگرم اس نیٹ ورک کی پیروی کے دوران، جنوبی لبنان کے علاقائی دفتر نے سابق میئر کو اس سلسلے میں اس وقت کی ذمہ داری کے دوران سہولت کاری کے کردار پر گرفتار کیا ہے۔‘‘
تحقیقات کے مطابق، گرفتار شخص نومولود بچوں کی شناخت چھپانے اور ان کے لیے جعلی سرکاری دستاویزات تیار کرنے کے عوض رقم وصول کرتا تھا، اور جبل لبنان میں تحقیقاتی جج نے اس کے خلاف گرفتاری کا حکم جاری کر رکھا ہے۔
بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ ’’متعلقہ عدالتی ہدایات کے تحت اس کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جاچکی ہے۔‘‘
آپ کا تبصرہ