2 دسمبر 2025 - 16:51
اقوام متحدہ لبنان میں امن فوج کی تعداد کم کرنے کا عمل شروع کر دیا

اقوام متحدہ نے بجٹ میں کمی کے باعث لبنان میں امن فوج کی تعداد کم کرنا شروع کردیا ہے، جس میں فوجیوں کی تعداد میں تقریباً ۲۵ فیصد کمی متوقع ہے۔

اہلِ بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اقوام متحدہ کی لبنان میں امن فوج کی ترجمان کینڈیس اردیل نے بتایا کہ یونِفل (UNIFIL) نے فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، اور یہ عمل 2026 کے اوائل تک مکمل ہو جائے گا۔

اردیل نے اخبار ایزویستیا سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ سال کے دوران امن فوج نے اپنے علاقے میں حزب اللہ یا دیگر مسلح غیر سرکاری گروپوں کی کسی بھی فوجی کارروائی یا غیر قانونی ہتھیاروں کی نقل و حمل یا غیر مجاز فوجی ڈھانچے کی تعمیر نہیں دیکھی۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، ۲۰ نومبر ۲۰۲۵ تک یونِفل کے فوجیوں کی تعداد ۹۹۰۰ تک کم ہو گئی ہے، جبکہ اس سے پہلے یہ تعداد ۱۰۵۰۰ تھی۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یونِفل کے مشن کو ۳۱ دسمبر ۲۰۲۶ تک بڑھا دیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha