غزاویوں کے لئے عالمی حمایت
-
مسلمان بھی کچھ کررہے ہیں کیا؟
اٹلی کے 60 شہروں کی بندرگاہیں غزہ کی حمایت میں بند ہو گئیں
اٹلی کے 60 شہروں کے مختلف معاشی اور خدماتی شعبوں کو ـ جن میں بندرگاہوں سے لے کر عوامی نقل و حمل کے شعبے بھی شامل ہیں ـ آج پیر[22 ستمبر 2025ع] کو 24 گھنٹے کے لئے ایک ملک گیر ہڑتال کی وجہ سے بند کر دیئے گئے۔
-
غزاویوں کے لئے بین الاقوامی حمایت؛
وینزویلا کے شہریوں کی ریلی، فلسطینی کاز کی حمایت اور غزہ میں نسل کشی کی مذمت + تصاویر
ریاست ورگاس، وینزویلا میں، گروپس اور سماجی تنظیموں نے 13 ستمبر 2025 بروز ہفتہ ـ "فلسطینی کاز کے ساتھ یکجہتی کے پلیٹ فارم" کے زیر اہتمام ـ غزہ میں نسل کشی کی مذمت، اپنے ملک کے خلاف جارحانہ پالیسیوں اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج کا اظہار کرنے، اور وینزویلا کے قومی حق پر زور دینے کے لئے ایک اجتماع منعقد کیا۔
-
بی ڈی ایس؛
امریکیوں نے امریکہ پر پابندی لگا دی
اسٹاربکس سے لے کر میکڈونلڈ تک؛ وہ برانڈز جو کبھی 'امریکی طرز زندگی' کی علامت تھے، اب نیویارک، مشی گن اور کیلیفورنیا میں لاکھوں صارفین کی خریداریوں کی فہرست سے حذف ہو چکے ہیں۔
-
اتنے سارے مسلم حکمران کیا کر رہے ہیں؟
1000 سے زائد فلمی کارکنوں نے اسرائیل کے ساتھ عدم تعاون کا عہد کیا
معروف اداکاروں اور ہدایت کاروں سمیت فلم انڈسٹری کے بارہ سو سے زیادہ فنکاروں، یورگوس لانتھیموس، مارک روفیلو، خاویر بارڈیم اور ٹلڈا سوئنٹن سمیت سینکڑوں فلمی کارکنوں نے ایک مشترکہ بیان پر دستخط کر کے عہد کیا ہے کہ وہ اسرائیلی فلمی اداروں کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے جو فلسطینی عوام کے خلاف "نسل کشی اور نسلی امتیاز" جیسے غیر انسانی جرائم میں ملوث ہیں۔
-
غزہ کے لئے مسلمانوں سے بہتر تو یہ ہیں؛
ویڈیو | اسپین میں اسرائیلی سائیکل سواروں کی موجودگی کے باعث تناؤ کی کیفیت
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ہسپانوی سائیکلنگ ٹور ـ جسے ووئیلٹا کے نام سے جانا جاتا ہے، ٹور ڈی فرانس اور گیرو ڈی اٹالیا کے ساتھ دنیا کے تین ٹاپ سائیکلنگ ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے، ـ کا گیارہواں مرحلہ، صہیونی ریاست کی ٹیم کی شرکت کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد تماشائیوں کی وجہ سے متاثر ہؤا۔
-
امت خوابیدہ؛
ویڈیو | غزہ کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت کے لئے ڈنمارکی عوام کا مظاہرہ
ٹیلی گرام چینل 'الجزیرہ بہ فارسی' نے اس نیٹ ورک کے رپورٹر کی طرف سے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں غزہ کی حمایت میں ڈنمارک کے عوام کے مظاہرے کی ایک ویڈیو شائع کی ہے جو پیش خدمت ہے۔
-
غزہ کے حامی؛
غزہ کی عدم حمایت عرب حکمرانوں کے ماتھے پر بدنامی کا داغ ہے، مفتی اعظم لیبیا
لیبیا کے مفتی اعظم نے غزہ کے عوام کے قتل عام کے حوالے سے عرب حکومتوں کی خاموشی کو "بدنامی کا بہت بڑا داغ" قرار دیا اور مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مظلوموں کے دفاع میں فعالانہ کردار ادا کریں۔
-
عربوں کی صہیونیت نوازی، اطالوی غزہ کے لئے سرگرم!
اطالویوں نے صہیونی ریاست کے لئے ہتھیار لے جانے والے سعودی جہاز کو گھیر لیا
ذرائع نے بتایا ہے کہ جینوا (Genoa) بندرگاہ کے کارکنوں نے امریکہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ لے کر اسرائیل کی طرف جانے والے "ینبع" نامی "سعودی بحری جہاز" کو گھیر کر روک لیا ہے۔
-
مغرب کا روایتی بیانیہ منسوخ؛
ٹرمپ کے حامیوں میں اسرائیل کی حمایت میں کمی، دی اکانومسٹ
دی اکانومسٹ میگزین نے لکھا: ایران کے خلاف اسرائیل کی 12 روزہ جنگ نے MAGA تحریک کے اندر بھی، اسرائیل پر تنقید کو جائز بنا دیا۔
-
مسلمان بدستور سو رہے ہیں، غزہ کی عالمی حمایت؛
تصویری رپورٹ | آسٹریلیا میں فلسطین کے لاکھوں حامیوں کا عدیم المثال مظاہرہ
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، فلسطین کی حمایت میں تاریخ ساز مظاہرے کے دوران آسٹریلیا کے شہر میلبرن اور سڈنی میں اتوار کو تین لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور "جنگ بند کرو" کے بینرز اٹھا رکھے تھے، جبکہ انہوں نے غزہ کے خلاف اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔ یہ بڑے پیمانے پر احتجاج عالمی برادری میں فلسطین کے ساتھ بڑھتی ہوئی ہمدردی اور اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف عالمی ردعمل کی عکاسی کرتا ہے۔
-
مسلمان بھی کچھ کررہے ہیں کیا؟
غزہ جنگ: اسرائیل سے ہتھیاروں کی تجارت پر پابندی لگادیں گے، سلووینیا
سلوینیا کی حکومت نے کہا کہ غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیل سے ہتھیاروں کی تجارت پر مکمل پابندی لگا دیں گے۔
-
غزہ میں انسانی المیہ؛
اسرائیلیوں نے ہمیں اغوا کیا اور نسل پرستانہ الفاظ سے ہماری تذلیل کی، فرانسیسی رکن پارلیمنٹ
فرانس کی خاتون رکن پارلیمان نے کہا: "میں نے پوچھ گچھ کرنے والوں سے کہا: میں "اسرائیل" کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی وجہ سے حنظلہ جہاز پر ہوں؛ ان کا جواب تھا: "فلسطین کا کوئی وجود نہیں ہے۔"
-
تیونس کے صدر نے غزہ کے بھوکے بچوں کی تصاویر دکھا کر ٹرمپ کے مشیر کو للکارا + ویڈیو
تیونس کے صدر قیس سعید نے غزہ کے بھوکے بچوں کی تصاویر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ و افریقہ "مسعد بولوس" کے سامنے رکھیں اور صہیونی ریاست کے بھوک اور قحطی مسلط کرنے کے اقدام کو "انسانیت کے خلاف جرم" قرار دیا۔
-
یمنی مقاومت؛
غزہ کی حمایت میں یمنی عوام کا ملین مارچ + ویڈیو
یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا سمیت پورے ملک میں ملین مارچ میں شرکت کرکے، فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور صہیونی مراکز پر یمنی فوج کے حملوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
-
امت کی بے حسی جاری ہے؛
اسرائیل کے جرائم 21ویں صدی کا تاریک ترین باب، ہسپانوی وزیر اعظم
اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ "غزہ میں "اسرائیلی جرائم 21ویں صدی کے تاریک ترین ابواب میں سے ایک باب کے طور پر ہمارے ذہنوں میں ثبت ہو جائیں گے"۔
-
غزہ کی حمایت کھیل کے میدان سے؛
پاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ غزہ کے معاملے پر فلسطینیوں کے حق میں ڈٹ گئے
پاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان طارق خواجہ غزہ کے معاملے پر فلسطینیوں کے حق میں ڈٹ گئے، نوکری سے برخاست صحافی سے یکجہتی کے لیے اس کے چینل کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا۔
-
مسلمان کہاں ہیں؟؛
غزہ کی صورت حال کو دیکھتا تو میرا پورا جسم دکھنے لگتا ہے، پیپ گواردیولا + ویڈیو
منچسٹر سٹی فٹ بال کلب کے کوچ نے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، اسے دیکھ کر میرے پورے جسم میں درد اٹھتا ہے۔/ ہماری طاقت کا انحصار "پیمانے" پر نہیں، بلکہ "ہمارے انتخاب" پر ہے — یہ کہ جب ضرورت ہو تو خاموش نہ رہیں۔
-
امداد لے کر غزہ پہنچے فریڈم فلوٹیلا پر ڈرونز سے حملہ
اسرائیلی فوج نے غزہ میں بے یارو مددگار فلسطینیوں کی امداد کے لیے آنے والے قافلے کو بھی نہ بخشا۔
-
امریکہ: ریاست کولوراڈو میں صہیون نوازوں کی ریلی پر حملہ، 6 افراد زخمی
امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں ایک شخص نے صہیونی ریاست کے حق میں! ہونے والی ریلی پر حملہ کردیا جس سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔
-
لندن میں غزہ کےمظلوم عوام کے حق میں عظیم الشان مظاہرہ، فوری جنگ بندی کا مطالبہ
برطانوی دارالحکومت لندن کی فضا بدھ کے روز اس وقت آہوں اور سسکیوں سے گونج اٹھی جب ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے، غزہ کے زخمی دلوں کی ترجمانی کرتے ہوئے قابض اسرائیل کی سفاکانہ جنگی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔
-
پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، جنگ بندی کا مطالبہ
پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ دہرادیا۔
-
تصویری رپورٹ | غزہ میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی مجرم فوجیوں نے بروشرز تقسیم کر کے فلسطینیوں کو حملے کی دھمکی دی ہے اور انہیں حکم دیا ہے کہ وہ جنوب اور دیگر علاقوں کی طرف چلے جائیں۔ اسرائیلی وارننگ کے بعد فلسطینی خان یونس شہر کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔
-
النکبہ کے 77 سال بعد بھی، اپنے گھروں کی چابیاں آج بھی فلسطینیوں کے ہاتھ میں + ویڈیو اور تصاویر
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | فلسطین پر مغرب اور امریکہ کی مدد سے صہیونیوں کے قبضے ـ یعنی یوم النکبہ ـ، جبری نقل مکانی، اور طویل ترین اور عظیمترین مصائب و مسائل کے شروع ہونے سے 77 سال بعد بھی، فلسطینیوں نے اپنے گھروں کی چابیاں محفوظ رکھی ہیں۔ نکبہ بدستور جاری ہے، جارحیت اور ظلم و ستم اور بربریت ہنوز جاری ہے، لیکن فلسطینیوں نے اپنی مزاحمت سے فلسطین کی آزادی کا اشتیاق محفوظ رکھا ہے اور آج بھی فلسطین ـ من البحر الی النہر ـ کا نعرہ باقی ہے اور آزاد فلسطین کی خواہش زندہ ہے، فلسطینیوں کو یقین ہے کہ وہ بالآخر اپنے گھروں کو لوٹیں گے، چنانچہ چابیاں آج بھی ان کے ہاتھوں میں ہیں۔
-
امت خوابیدہ کے ہوتے ہوئے؛
ویدیو | اسٹاک ہوم میں فلسطین کے مظلوموں سے یکجہتی کا اظہار
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سویڈن کے دارالحکومت میں اسٹاک ہوم میں عوام نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے صہیونی غاصبوں کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کے قتل عام کی اداکاری بھی کی، اور غزہ میں جنگ کے پھیلاؤ اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کی۔
-
فلسطین پر خاموشی ناقابل معافی جرم ہے، علامہ جواد نقوی
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ کوئی مفروضہ نہیں، بلکہ عملی حقیقت ہے۔ سب نے دیکھا کہ کیسے بعض عرب ریاستوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے، کیسے فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپا گیا اور کیسے مسجد اقصیٰ کو تنہا چھوڑ دیا گیا۔ مگر تاریخ نے دیکھا کہ یہ تمام کوششیں، یہ تمام گھناؤنے منصوبے، حماس، حزب اللہ، انصاراللہ اور ایران کے نظریاتی ومزاحمتی محور نے خاک میں ملا دیئے۔
-
پاکستان: جے یو آئی کے زیراہتمام حامد الحق حقانی تعزیتی ریفرنس اور یکجہتی فلسطین کانفرنس
جمعیت علمائے اسلام کے زیراہتمام وفاقی دارالحکومت میں مولانا حامد الحق حقانی شہید تعزیتی ریفرنس اور یکجہتی فلسطین کانفرنس جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر مرکزیہ مولانا عبدالحق ثانی اور مولانا راشد الحق سمیع کی میزبانی میں منعقد ہو ئی۔ جس میں ملک بھر کے سیاسی مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔
-
غزہ میں امداد پہچانے والے فریڈم فلوٹیلا کی کشتی پر اسرائیلی ڈرون حملہ + ویڈیو+ تصاویر
اسرائیل نے شام میں صدارتی محل کے قریب ڈرون حملہ کیا جس میں دمشق کے نواح میں شامی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ صہونیوں کی خوشنودی کو اپنے لئے باعث عافیت سمجھنے والے سمجھے ہونگے کیا؟