بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || صمود (ثابت قدمی) فریڈم فلوٹیلا کے برازیلی نمائندے جوآؤ اگوئیر (João Aguiar) نے اسرائیلی دہشت گرد فوج کی "نفسیاتی جنگی مہم" کی مذمت کی ہے، جو غزہ کو انسانی امداد پہنچانے والے 44 ممالک کے درجنوں جہازوں کے عملے کے خلاف چلائی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ "اگر اسرائیلی دہشت گرد فوج نفسیاتی جنگ چلا رہی ہے جو ہمارے غزہ جانے والے 'یکجہتی کے جہازوں' پر ڈرون سے حملے کر رہی ہے، تو ہمارا یقین اور بھی مضبوط ہو گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کی بڑھتی ہوئی حمایت سے ہمارا مشن کامیاب ہوگا۔"
جوآؤ اگوئیر صمود فریڈم فلوٹیلا کے 15 برازیلی اراکین کو مربوط کر رہے ہیں۔ یہ فلوٹیلا 44 ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 50 جہازوں پر مشتمل ہے اور بحیرہ روم کے راستے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں خوراک، ادویات اور طبی سامان پہنچانے جا رہے ہیں۔ ان کا مقصد اگلے آٹھ دنوں میں اس مجرمانہ ناکے کو توڑنا ہے جو 7 اکتوبر 2023 سے صہیونی ریاست نے لگا رکھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ