24 ستمبر 2025 - 15:01
صُمود فلوٹیلا پر صہیونی ریاست کے شدید حملے + ویڈیو

عالمی صُمود بیڑے نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی ریاست نے اس بیڑے کی کشتیوں پر 12 ڈرون حملے کئے ہیں اور 10 کشتیوں پر بمباری کی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا  || عالمی صُمود بیڑے نے اعلان کیا: اسرائیل نے ہمارے بیڑے پر 12 ڈرون حملے کئے اور 9 کشتیوں کو نشانہ بنایا۔ اس بیڑے کے ترجمان نے واضح کیا: ہمیں اس بیڑے کی کشتیوں میں 13 دھماکوں اور وسیع مواصلاتی خلل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

صُمود بیڑے نے کہا: 24 گھنٹے کے دوران آلما کشتی کے اوپر 15 سے زائد اسرائیلی ڈرون طیارے پرواز کرتے رہے۔ اسرائیلی ڈرونوں نے 10 کشتیوں پر بمب پھینکے جنہیں نقصان پہنچا۔

صُمود فلوٹیلا پر صہیونی ریاست کے شدید حملے + ویڈیو

اس بیڑے نے مزید کہا: اسرائیل ممکنہ فوجی حملے کو جواز ڈھونڈنے کے لئے گمراہ کن پروپیگنڈا مہم چلا رہا ہے۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دوست بیڑے پر کوئی بھی حملہ جنگی جرم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

صُمود فلوٹیلا پر صہیونی ریاست کے شدید حملے + ویڈیو

اسی دوران غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی بین الاقوامی کمیٹی نے واضح کیا: ہم اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بیڑے کے مؤثر تحفظ، بشمول بحری اسکورٹ کی ضمانت فراہم کریں۔

اس کمیٹی نے کہا: ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک، صُمود بیڑے پر حملوں کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل کریں اور ان سنگین خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لئے قرارداد منظور کریں۔

Activists say Gaza aid Sumud flotilla attacked by 'multiple drones'

اسی سلسلے میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانچسکا البانیز نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ 'غزہ کی پٹی سے 950 کلومیٹر دور، صُمود بحری بیڑے پر، صہیونی ریاست کے ڈرون حملوں کی اطلاعات دیں۔'

فرانچسکا البانیز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا: "صُمود بیڑے نے ایک مختصر عرصے میں سات بار حملوں کا سامنا کیا ہے"۔

انھوں نے وضاحت کی: "کشتیوں کو صوتی بموں، دھماکہ خیز لائٹ فلاشز اور مشکوک کیمیائی مواد سے نشانہ بنایا گیا ہے؛ ریڈیو سسٹم معطل ہوگئے ہیں، مدد کی درخواستیں بلاک کردی گئیں ہیں چنانچہ فوری بین الاقوامی توجہ اور تحفظ کی ضرورت ہے"۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha