2 مئی 2025 - 21:08
پاکستان: جے یو آئی کے زیراہتمام حامد الحق حقانی تعزیتی ریفرنس اور یکجہتی فلسطین کانفرنس

جمعیت علمائے اسلام کے زیراہتمام وفاقی دارالحکومت میں مولانا حامد الحق حقانی شہید تعزیتی ریفرنس اور یکجہتی فلسطین کانفرنس جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر مرکزیہ مولانا عبدالحق ثانی اور مولانا راشد الحق سمیع کی میزبانی میں منعقد ہو ئی۔ جس میں ملک بھر کے سیاسی مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | کانفرنس میں مولانا سمیع الحق شہید اورمولانا حامد الحق شہید کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا اورمطالبہ کیا گیا کہ صوبہ  خیبر پختونخوااور مرکز فی الفور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ٹھوس اقدامات کریں اور قاتلوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔
کانفرنس میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ مسلم دنیا کے حکمرانوں سے فلسطین کے مسلمانوں کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ 
کانفرنس میں  بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے بارے میں واضح اعلان کیا کہ پاکستانی قوم انڈیا کے خلاف پاک فوج کے ساتھ ہے۔
کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مولانا سمیع الحق شہید اور مولانا حامد الحق حقانی شہید پر حملے کو اپنے اوراپنے خاندان کے اوپر حملہ سمجھتا ہوں او رمیں خاندان حقانی کا ان کے قاتلوں کی گرفتاری تک ساتھ دوں گا۔
انہوں نے اسرائیل کے ظلم و ستم اور بربریت کے بارے میں تفصیلی تقریر کی۔
کانفرنس سے سابق سپیکر اسد قیصر، علی محمد خان اور سراج الحق نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد سے اتفاق کا اظہار اور مولانا سمیع الحق شہید اور مولانا حامد الحق حقانی شہید کی دینی سیاسی اور ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ 
کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام کے دوسرے راہنماؤں نیز منہاج القرآن اور متحدہ جمعیت اہل حدیث کے قائدین اور دوسرے سنی مسالک کے راہنماؤں نے بھی مولانا سمیع الحق شہید اور مولانا حامد الحق حقانی شہید کے قاتلوں کی گرفتاری پر زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha