1 اگست 2025 - 16:54
غزہ جنگ: اسرائیل سے ہتھیاروں کی تجارت پر پابندی لگادیں گے، سلووینیا

سلوینیا کی حکومت نے کہا کہ غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیل سے ہتھیاروں کی تجارت پر مکمل پابندی لگا دیں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سلوینیا کی حکومت نے کہا کہ غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیل سے ہتھیاروں کی تجارت پر مکمل پابندی لگا دیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سلوینیا یورپ کا پہلا ملک ہوگا جو اسرائیل پر ہتھیاروں کی خرید و فروخت اور ترسیل پر پابندیاں عائد کرے گا۔

سلوینیا کی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ یورپی یونین کی جانب سے اس حوالے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔

غزہ کے معاملے پر سلوینیا کی حکومت تسلسل سے اسرائیلی حکومت پر تنقید کرتی رہی ہے۔

سلوینیا کی حکومت آئرلینڈ، ناروے اور اسپین کی پیروی کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کو پہلے ہی تسلیم کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha