اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | امریکی ذرائع کے مطابق پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے، حملہ اس وقت کیا گیا جب غاصب صہیونی ریاست کے غصب اور جرم و قتل کے حق میں ریلی جاری تھی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق 45 سالہ شخص نے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگایا اور مظاہرین پر پٹرول بم پھینکے۔ ایف بی آئی نے اس حملے کو دہشت گردانہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
کولوراڈو کے اٹارنی جنرل نے کہا کہ کسی گروپ کے خلاف واقعہ بظاہر نفرت انگیز معلوم ہوتا ہے۔
حملے کے بعد گورنر کولوراڈو نے کہا کہ کسی بھی قسم کی نفرت انگیز کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں ایک شخص نے صہیونی ریاست کے حق میں! ہونے والی ریلی پر حملہ کردیا جس سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ