اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ اسرائیلی بمباری سے درجنوں فلسطینی شہید ہوئے، اسپتالوں اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی اقدامات انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل متاثرین کو امداد کی فراہمی روک کر اجتماعی سزا دے رہا ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے غزہ میں قحط اور بھوک کے بڑھتے خطرے پر اظہار تشویش کیا، غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی اعلان سے خطے کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی کےلیے عالمی اقدامات ضروری ہیں، اسرائیل کو سزا دلوانے کے لیے بھی عالمی اقدامات ضروری ہیں، پاکستان فلسطینیوں کی جبری بےدخلی، ناجائز آبادکاری اور قبضے کو مسترد کرتا ہے۔
شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے حق کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، فلسطینی ریاست کی بنیاد 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر ہونی چاہیے، جس کا دارالحکومت القدس ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ