11 اگست 2025 - 00:17
اطالویوں نے صہیونی ریاست کے لئے ہتھیار لے جانے والے سعودی جہاز کو گھیر لیا

ذرائع نے بتایا ہے کہ جینوا (Genoa) بندرگاہ کے کارکنوں نے امریکہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ لے کر اسرائیل کی طرف جانے والے "ینبع" نامی "سعودی بحری جہاز" کو گھیر کر روک لیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک سعودی جہاز جو امریکہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ لے کر غزہ کے بچوں کے قاتلوں کے لئے لے جا رہا ہے، اٹلی کی جینوا بندرگاہ کے کارکنوں کو اس غیر قانونی اسمگلنگ کا علم ہؤا چنانچہ نے انہوں نے سعودی جہاز کو روک لیا اور اسے گھیر لیا اور 40 کارکن جہاز کے عرشے پر چلے گئے۔

اس واقعے کے بعد جینوا بندرگاہ کے عہدیداروں نے وعدہ کیا کہ وہ جلد از جلد اسلحے کی اسمگلنک سے نمٹنے کے لئے ایک میکانزم تیار کریں گے۔

بندرگاہ کے کارکنوں نے اعلان کیا کہ وہ جنگ کے لئے کام نہیں کرتے اور نہیں کریں گے۔

بندرگاہ کے کارکنوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے 2019 میں بھی ایک 'سعودی جہاز' کو روک لیا تھا جو اسرائیل کے لئے اسلحہ لے جا رہا تھا اور اس جہاز کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک روا رکھا گیا تھا۔

اطالوی بندرگاہوں کی آزاد تنظیم کے سربراہ نے اعلان کیا: "ہم ایسے جہازوں کے ساتھ تعاون نہیں کرتے کیونکہ اس صورت میں ہم بندرگاہوں کے کارکن بھی غزہ مین اسرائیل کے ہاتھوں ہونے والی نسل کشی اور مصنوعی قحط اور بھمکری میں شریک ہونگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

اطالویوں نے صہیونی ریاست کے لئے ہتھیار لے جانے والے سعودی جہاز کو گھیر لیا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha