12 اکتوبر 2025 - 22:45
جنگ بندی کے بعد، مقاومت کی کاروائی؛ غزہ میں اسرائیلی ایجنٹوں کا صفایا

غزہ کی وزارت داخلہ کے ایک ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ سلامتی اداروں نے غزہ شہر کے اندر اسرائیلی ایجنٹوں اور نیم فوجی کارندوں کا محاصرہ کر لیا ہے اور مجاہدین ان کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ نیوز ایجنسی || غزہ کی وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدے دار نے الجزیرہ نیٹ ورک کو بتایا کہ غزہ شہر میں صہیونی ریاست سے وابستہ مسلح نیم فوجیوں کے حملے میں کئی سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان نیم فوجیوں نے غزہ پٹی کے جنوب سے غزہ شہر واپس آنے والے کئی بے گھر فلسطینی افراد کو شہید کر دیا۔

اس فلسطینی مقاومت کے اس عہدیدار نے واضح کیا کہ سلامتی کے ادارے سیکورٹی کو یقینی بنانے، قانون نافذ کرنے اور ان افراد کو جواب دہ بنانے کے لئے پرعزم ہیں جو فلسطینی عوام کے قتل عام میں ملوث ہیں۔

جنگ بندی کے بعد، مقاومت کی کاروائی؛ غزہ میں اسرائیلی ایجنٹوں کا صفایا

غزہ میں مزاحمتی سلامتی اداروں سے وابستہ 'رادع' فورسز نے بھی اس بات پر زور دیا کہ صہیونی ریاست کے جاسوسوں اور کرائے کے ایجنٹوں کا تعاقب اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ غزہ پٹی میں سلامتی قائم نہیں ہو جاتی۔

شائع ہونے والی تصاویر کے مطابق، غزہ شہر کے جنوبی علاقے الصبرہ محلے میں مقاومت کے مجاہدین اور اسرائیلی ایجنٹوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

عسکری امور کے اسرائیلی کے تجزیہ کار یوسی یہوشع نے اس بارے میں کہا: "جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے غزہ میں امداد لے جانے والا ایک بھی ٹرک کا سامان لوٹنے کی رپورٹ نہیں ملی ہے؛ اس سے پہلے ٹرکوں کو لوٹا جاتا تھا جس کی وجہ یہ تھی کہ اس سے پہلے نے ان ٹرکوں پر حملہ کرنے والوں اور لوٹ مار کرنے والوں کا کنٹرول اسرائیلی فوج کے پاس تھا۔"

یہوشع نے واضح کیا کہ "اسرائیلی فوج کی غیر موجودگی اور لٹیروں کے تئیں اسرائیل کی ہوائی حمایت نہ ہونے کی وجہ سے، حماس کی افواج نے بہت جلد اس صورت حال کا خاتمہ کر دیا ہے۔"

فلسطینی مقاومت نے پہلے ہی اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعاون کرنے والوں کو، خود متعارف کرانے اور سلامتی کے اداروں کے حوالے کرنے کے لئے، چھ دن کی مہلت دی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha