اہل (ع) بیت نیوز ایجنسی (ابنا) کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے روزانہ کی بنیاد پر جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں سے 3 نئے اور 14 کو ملبے تلے سے نکالا گیا، جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے کہا کہ صیہونی فوج نے 10 اکتوبر 2025 کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور شہریوں پر فائرنگ جاری رکھی۔
بیان کے مطابق، اکتوبر کے بعد سے اب تک صیہونی فوج کی کارروائیوں میں 345 فلسطینی شہید اور 889 زخمی ہوئے۔ ملبے تلے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد افراد موجود ہیں، جنہیں ہنگامی امدادی اور سول دفاعی ٹیمیں نکالنے سے قاصر ہیں۔
اسرائیلی ناجائز حکومت جنگ بندی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے گریز کر رہی ہے، جس میں بھاری مشینری کی فراہمی شامل ہے تاکہ ملبے تلے دبے فلسطینیوں کی لاشیں نکالی جا سکیں۔
صیہونی حکومت نے اپنے زیرِقبضہ فلسطینی قیدیوں کی باقی لاشیں نکالنے کے لیے محدود آلات کی اجازت دی ہے،
غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے مطابق تقریباً 9,500 فلسطینی لاپتا ہیں،
آپ کا تبصرہ