30 ستمبر 2026 - 21:55
پانچ عرب ریاستوں کی فضائیں خطرناک ہیں، اِیسا

یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی [EASA] نے خلیج فارس کے کنارے واقع 5 عرب ریاستوں کے پانیوں پر پرواز کی سابقہ وارننگ کی تجدید کر دی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی [EASA] نے ایئر لائنز کو بحرین، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات اور عمان کی حدود میں ـ خلیج فارس کے پانیوں پر ـ پرواز سے گریز کی سابقہ وارننگ کی 16 نومبر تک تجدید کر دی ہے۔

یہ جولائی میں پہلی بار جاری ہونے کے بعد اس انتباہ کی دوسری تجدید ہے۔

پہلا انتباہ خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کی پوری فضائی حدود میں تمام بلندیوں اور پروازی سطحوں پر پرواز سے گریز پر مبنی تھا، لیکن اگست (گذشتہ ماہ) میں اس کا جائزہ لے کر اس کا دائرہ خلیج فارس کے پانیوں اور بحیرہ عمان تک محدود کر دیا گیا۔

یہ انتباہ یورپی ایوی ایشن کے ضوابط کے تحت کام کرنے والی تمام EU ایئر لائنز کے ساتھ ساتھ ان غیر یورپی ایئر لائنز پر بھی لاگو ہوتا ہے جو یورپی یونین سے، یا اس کے اندر، پرواز کرنے کے لئے ایجنسی کی طرف سے لائسنس یافتہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha