12 ستمبر 2026 - 03:18
بحرین میں پانچویں امریکی بحری بیڑے کا اڈہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، امریکہ کہ اعتراف

امریکہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا یہ عدیم المثال اعتراف ـ کہ مغربی ایشیا میں امریکہ کا ایک انتہائی اہم فوجی مرکز تباہ کر دیا گیا ہے ـ ایران کے ساتھ جنگ میں واشنگٹن کو درپیش وسیع پیمانے پر پہنچنے والے نقصانات کے نئے پہلوؤں سے پردہ اٹھاتا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی بحریہ کے سب سے اعلیٰ سویلین عہدیدار ہنگ کاؤ نے تصدیق کی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی بحریہ کا بہت اہم فوجی اڈہ  ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران بھاری نقصان سے دوچار ہوکر مکمل طور پر تباہ کیا گیا ہے۔

امریکی وزارت بحریہ کے قائم مقام سیکریٹری ہنگ کاؤ نے 9 ستمبر کو "ایپوچ ٹائمز (Epoch Times)" نامی اخبار سے کہا: "انہوں نے [یعنی ایرانیوں نے] بحرین کو مکمل طور پر تباہ و برباد کر دیا۔"

ایران نے بحرین کو تباہ نہیں کیا بلکہ امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کے اڈے کو تباہ کر دیا، چنانچہ کاؤ کا اشارہ بحرین میں واقع بحری معاونت کے اڈے کی طرف تھا، جو امریکی بحری افواج کی مرکزی کمانڈ اور امریکہ کے پانچویں بیڑے کا مرکز ہے [یعنی تھا]۔

سیٹلائٹ تصاویر اور اخباری رپورٹوں نے پہلے ہی تصدیق کی تھی کہ ایرانی میزائلوں نے فروری میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اس اڈے کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے، تاہم کاؤ کے بیان نے اس تباہی کی وسعت کی واضح حقیقت کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔

بحرین میں پانچویں امریکی بحری بیڑے کا اڈہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، امریکہ کہ اعتراف

بحرین میں پانچویں امریکی بحری بیڑے کا اڈہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، امریکہ کہ اعتراف

کاؤ نے اس اخبار کو یہ بھی بتایا کہ "ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے تاکہ یہ جائزہ لیا جائے" کہ آیا بحریہ کو خطے میں افواج کی حفاظت اور معاونت کے لئے اس اڈے کی تعمیر نو کی ضرورت ہے یا نہیں!

ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کاؤ کے بیانات کے جواب میں سوشل میڈیا پر لکھا: "ہم امریکہ کے قائم مقام وزیر بحریہ، کی صاف گوئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔"

انھوں نے مزید لکھا: "ہماری طاقتور مسلح افواج نے واقعی بحرین میں پانچویں امریکی بیڑے کے مرکز کے ساتھ ساتھ امریکی جارحیت کی معاونت کرنے والے دیگر اڈوں کو بھی مکمل طور پر تباہ و برباد کر دیا ہے۔ بے شک، یہ امریکی عوام کا حق ہے اسرائیل کی جنگوں کے اخراجات ان کی جیب سے ادا نہ کئے جائیں۔"

کاؤ کے یہ بیانات اس کے بعد سامنے آئے ہیں جب بحری افواج کے آپریشنز کمانڈر ایڈمرل ڈیرل کاؤڈل (Daryl Caudle) نے 31 اگست کو ایک عام نشست میں اس اڈے سے منتقل کیے گئے ایک ملاح سے کہا تھا کہ وہ جلد ہی "وہاں واپسی کی توقع نہ رکھے۔"

کاؤڈل نے مزید کہا: "ہم مستقبل قریب میں، وہاں واپس نہیں جائیں گے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha