30 ستمبر 2026 - 16:09
بحرین: دو بھائیوں کو پانچ پانچ سال قید کی سزا

بحرین کی عدالتوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گرفتار کیے گئے دو بھائیوں احمد النجار (ابو زہیر) اور احمد النجار (ابو ہانی) کو پانچ پانچ سال قید کی سزا سنا دی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، بحرین کی عدالتوں نے گرفتار کیے گئے دو بھائیوں کو پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بحرین کی حکومتی فورسز نے منگل کی شام 3 فروری 2026 کو الدیہ علاقے میں ان دونوں بھائیوں کے گھروں پر دھاوا بول کر انہیں گرفتار کیا اور ایک نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ گرفتاری کے بعد احمد اور محمد النجار کئی روز تک جبری طور پر لاپتا رہے۔

اس کے بعد بحرین کی پبلک پراسیکیوشن نے اتوار 8 فروری 2026 کو تحقیقات کے لیے ان دونوں بھائیوں کی 30 روزہ حراست کا حکم جاری کیا، جس کے بعد ان کی حراست میں توسیع کا سلسلہ جاری رہا۔

آخرکار بحرین کی عدالتوں نے دونوں بھائیوں میں سے ہر ایک کو پانچ سال قید کی سزا سنا دی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha