اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق بحرینی عدالتوں نے شیخ جاسم الحداد کو ایک سال، احمد السقّای اور رضا خالد خمیس کو پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے حسن کاظم اور علی ابراہیم کو عمر قید کے ساتھ ایک لاکھ بحرینی دینار جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
رپورٹ کے مطابق احمد جلال الحمد کو ایک سال جبکہ سید محمد احمد علوی کو تین سال قید کی سزا دی گئی ہے۔
ابنا کے مطابق بحرین میں نوجوانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور بعض گرفتاریاں سیاسی بنیادوں پر ایسے الزامات کے تحت کی جا رہی ہیں جن کے بارے میں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے لیے شواہد موجود نہیں۔
آپ کا تبصرہ