بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مورخہ 20 اکتوبر 2025 کو عالمی سائنسی اولمپیاڈ اور کھیلوں کے چیمپئنز اور تمغہ یافتگان سے رہبر معظم انقلاب کے خطاب کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
"تمغے جیتنے والوں نے ـ خواہ کھیل کے میدان میں ہوں خواہ سائنسی میدانوں میں ـ عوام کو شادمان کیا۔ آپ نے اپنی ہمت اور اپنی محنت سے ایرانی قوم کو خوش کیا، نوجوانوں کو جوش و ولولہ دلایا؛ یہ بہت بڑی قدر ہے۔"
"نرم جنگ میں، دشمن کی کوشش یہ ہے کہ قوم کو مایوس اور افسردہ کر دے؛ آپ نے تمغے جیت کر دشمن کی مخالف سمت میں کام کرسکے ہیں اور عملی طور پر، ایرانی نوجوان کی صلاحیت اور ایرانی قوم کی طاقت جو اس کے نوجوانوں میں نمایاں ہے، کو نمایاں کرکے دکھایا۔"
"ہمارا پیارا ایران امید کا مظہر ہے۔ یہ جو کچھ لوگ نوجوانوں اور نئی نسل کی ناامیدی اور مایوسی اور اس جیسی باتوں کے بارے میں وسوسے ڈالتے ہیں، یہ بلا تحقیق باتیں ہیں۔ ایران امید کا مظہر ہے۔ ایرانی نوجوان مستعد، باہمت اور لائق ہیں۔"
"آٹھ سالہ جنگ ـ جو انقلاب کے فوراً بعد چھیڑی گئی، بہت سی کمیوں اور خالی ہاتھوں کے باوجود ـ ایران کی فتح پر منتج ہوئی۔ یعنی ایران اپنے دشمن صدام کو، ـ جس کی ہر طرف سے تائید و حمایت کی جا رہی تھی، ـ شکست دینے میں کامیاب رہا۔ یہ کام کس نے کیا؟ نوجوانوں نے۔"
"آج ہمارے نوجوان بہت سے تحقیقاتی مراکز میں دنیا کی تحقیقاتی رینکنگ میں اول درجے پر ہیں۔ ہمارے نوجوانوں نے نینو ٹیکنالوجی، لیزر، جوہری صنعت، مختلف فوجی صنعتوں اور اہم طبی تحقیقات میں بڑے کام کئے ہیں۔ دشمن اس صورت حال کو دیکھنا نہیں چاہتا۔"
"سائنسی ترقی، تکنیکی ترقی، خدمات کے میدانوں میں ترقی، اور کھیل کے میدان میں ترقی کو دشمن برداشت نہیں کر پا رہا ہے؛ لیکن جو کچھ ترقی موجود ہے اور جسے وہ روک نہیں سکتا، اسے وہ سچ اور جھوٹ کے ذریعے گڈمڈ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ دشمن کا کام یہی ہے۔"
"نوجوانوں کی طاقت ایک ایسی طاقت ہے کہ آپ جتنا زیادہ کام اور محنت کرتے ہیں وہ مضبوط تر ہوتی جاتی ہے۔ [چنانچہ] ان [نوجوانوں] کو اپنی کوششوں میں اضافہ کریں، اپنی صلاحیتوں کو اپنی قوم کے لیے وقف کریں۔ یہ آپ کا گھر ہے، یہ [ملک] آپ کا ہے، اس کا تعلق آپ سے ہے، یہ آپ کے بچوں اور آپ کی نسل کا ہے۔"
"امریکی صدر نے مقبوضہ فلسطین میں کھوکھلے الفاظ اور فضول گوئی اور مسخرہ پن سے مایوس صہیونیوں کو امید دلانے اور ان کے حوصلے بلند کرنے کی کوشش کی؛ انھوں نے جس طرح کے الفاظ کہے وہ ایسے الفاظ ہیں جو مایوس ہونے والے حکام سے کہے جاتے ہیں۔"
"[صیہونیوں] کو یہ توقع نہیں تھی کہ ایک ایرانی میزائل ـ جو کہ ایک نوجوان ایرانی کے ہاتھوں سے بنایا گیا ہے، ـ ان کے بعض حساس تحقیقی مراکز کی گہرائیوں کو اپنے شعلوں سے راکھ بنا سکتا ہے۔ یہ ایک نوجوان ایرانی کا تیار کردہ ہے، یہ ایک نوجوان ایرانی کا شناختی کارڈ ہے۔"
"ہماری مسلح افواج اور عسکری صنعتوں کے پاس یہ میزائل تیار تھے، انہوں نے انہیں استعمال کیا، پھر بھی ہیں اور پھر بھی ہیں، اگر ضرورت پڑی تو وہ دوبارہ انہیں استعمال کریں گے۔"
"امریکہ غزہ کی جنگ میں اصل شراکت دار ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کے ہتھیار، ان کی صلاحیتیں، صہیونی ریاست کے پاس غزہ کے نہتے عوام پر برسانے کے لئے وافر مقدار میں موجود تھیں۔ امریکہ اس جرم میں [برابر کا] شریک ہے۔"
"[امریکہ] کہتا ہے کہ 'ہم دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں،' [جبکہ] ان حملوں میں 20000 سے زیادہ بچے اور شیرخوار اور نوزائیدہ اطفال شہید ہوئے، کیا یہ [بچے] دہشت گرد تھے؟ تم ہی ہو جو دہشت گرد ہو، [تم ہی ہو] جو داعش کو جنم دے رہے ہیں اور اسے خطے پر مسلط کر رہے ہیں۔ دہشت گرد امریکہ ہے!"
"وہ [امریکی صدر] ایک ایرانی سائنسدان کو قتل کرنے پر فخر کرتا ہے؛ ہاں، آپ نے [ڈاکٹر مہدی] طہرانچی اور [ڈاکٹر فریدون] عباسی اور ان جیسے لوگوں کو قتل کیا، لیکن آپ ان کی سائنس [اور ان کے علم] کو قتل نہیں کر سکتے، اسے فخر ہے کہ ہم نے ایران کی ایٹمی صنعت پر بمباری کی اور اسے تباہ کردیا۔
"امریکہ کی تمام ریاستوں میں اب لوگ سڑکوں پر ٹرمپ کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں، امریکہ کی مختلف ریاستوں میں 70 لاکھ لوگ اس شخص کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں، اگر تم اتنے ہی باصلاحیت ہو تو جاؤ اور انہیں پرسکون کردو۔"
وہ [امریکی صدر] کہتا ہے "میں ایرانی عوام کا حامی ہوں"؛ وہ جھوٹ بولتا ہے۔ یہ پابندیاں کس کے خلاف ہیں؟ ایرانی قوم کے خلاف۔ تم ایرانی قوم کے دشمن ہو، تم ملت ایران کے دوست نہیں ہو۔"
"[امریکی صدر] کہتا ہے 'میں لین دین کرنے والا ہوں، میں ایران کے ساتھ لین دین کرنا چاہتا ہوں'! وہ لین دین جس کا نتیجہ جبر اور زبردستی کی رو سے، پہلے سے طے شدہ ہو، لین دین اور سودا نہیں بلکہ جبر و زبردستی ہے؛ اور ایرانی قوم زبردستی کو قبول نہیں کرے گی۔"
"[امریکی صدر] اشارہ کرتا ہے کہ 'اس خطے میں جو ان کے نزدیک مشرق وسطیٰ اور ہمارے نزدیک مغربی ایشیا ہے، موت اور تباہی اور جنگ موجود ہے'؛ [یہاں] جنگ تم ہی ہی چھیڑتے ہو، امریکہ جنگ پسند ہے۔ اس خطے کے مختلف ممالک میں یہ سارے فوجی اڈے امریکہ نے کیوں بنائے ہیں؟ اس خطے کا تم سے تعلق ہی کیا ہے؟ یہ خطہ یہاں کے لوگوں کا ہے۔"
"اس شخص [ٹرمپ] نے اپنے موقف کے طور پر کہا ہے، وہ سب غلط ہے اور بہت زیادہ جھوٹ پر مشتمل ہے اور جبر و زبردستی کو نمایاں کرتا ہے؛ زور زبردستی کچھ قوموں پر اثر [اور انہیں مرعوب] کرتی ہے، لیکن ایرانی قوم پر ہرگز اثر نہیں کرے گی۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ