امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) فرماتے ہیں: [عربی میں] "قہرمان" کا مطلب ہے فارسی زبان میں "قہرمان" کے لفظ سے مختلف ہے اور اس کے معنی کارکن، مزدور، یا مثلاً مزدوروں کے نگران کے ہیں؛ عورت پھول ہے، خوشبو ہے، "قہرمانہ" (محنت کش مزدور) نہیں ہے۔"
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، رہبر انقلاب نے سنہ 2023ع میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:
میں آیات و روایات اور اس قسم کی معلومات کے مجموعے کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے ذہن میں اس طرح کا تصور قائم کرتا ہوں کہ عورت ہوا کا وہ جھونکا ہے جو خاندان کے ماحول کو معطر کر دیتا ہے۔ جیسے آپ فضا میں سانس لیتے ہیں، اگر ہوا نہ ہو تو سانس لینا ممکن نہیں، عورت اسی طرح ہے۔ خاندان کی عورت اس فضا میں سانس لینے کے مترادف ہے۔
روایت میں ہے: "اَلمَراَةُ رَیحانَةٌ وَلَیسَت بِقَهرَمانَة؛ عورت ایک خوشبودار پھول ہے، کوئی سخت محنت کرنے والی مزدور نہیں۔" یہ بات خاندان کے لئے ہے۔
"ریحانہ" کا مطلب ہے پھول، یعنی خوشبو، عطر، مہک۔ وہی ہوا جو فضا کو پُر کرتی ہے۔ عربی زبان میں "قہرمان" کا مطلب فارسی زبان کے "قہرمان" سے مختلف ہے۔ [عربی میں] "قہرمان" کا مطلب ہے فارسی زبان میں "قہرمان" کے لفظ سے مختلف ہے اور اس کے معنی کارکن، مزدور، یا مثلاً مزدوروں کے نگران کے ہیں؛ عورت کوئی "قہرمانہ" (محنت کش مزدور) نہیں ہے۔"
(خواتین کے مختلف طبقات سے رہبر انقلاب کا خطاب، مورخہ: 4 جنوری 2023ع)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ