عشرہ فجر 2026ع‍؛

اسلامی انقلاب؛ مہدوی تہذیب کی تمہید

انقلاب اسلامی ظہور پرنور کی تمہید؛
5 فروری 2026 - 22:11
اسلامی انقلاب؛ مہدوی تہذیب کی تمہید

مجلس خبرگان کے صدارتی بورڈ کے رکن آیت اللہ کعبی نے کہا: اسلامی انقلاب، حالیہ دور میں تعلیماتِ اہل بیتؑ کی تعلیمات کی بنیاد پر سنت محمدیہؐ کی باز تخلیق ہے اور 'عالمی مہدوی تہذیب' کے لئے راہ ہموار کر رہا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || جامعۂ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے نائب سربراہ اور مجلس خبرگان کے صدارتی بورڈ کے رکن آیت اللہ شیخ عباس کعبی نے کہا:

اسلامی انقلاب عالمی اور فطری تہذیبی قابلیت رکھتا ہے جس کے خطاب و پیغام کا رخ ہدایت پذیر انسانوں کی طرف ہے۔

نئی اسلامی تہذیب کا عملی قیام، الٰہی قیادت کی ہدایت و تبیین اور وقت کی ضرورت اور موجودہ انسان کے مسائل تقاضوں کے موافق، خالص و حقیقی اجتہاد کے ذریعے تشکیل پاتا ہے۔ درحقیقت، یہ انقلاب غدیر کی بنیاد اور عاشورا کی ثقافت سے سرچشمہ لے کر، اور انتظار کی ثقافت کے ذریعے، توحید، عدل اور انسان کی عزت و وقار کی بنیاد پر دنیا کی ساخت، مواد اور انتظام میں بنیادی تبدیلی کی راہ ہموار کر چکا ہے۔

مہدویت کی تعلیمات و معارف کی رو سے، الٰہی قیادت انسان کے معاملات کی باگ ڈور سنبھالتی ہے اور ایمان، توحید اور عمل صالح کی بنیاد پر معاشرے کی باز تخلیق (Re-Production) کرتی ہے جو استبدادیت اور سامراجیت کے خلاف جدوجہد اور انسان کی اصلی شناخت و تشخص کی بحالی پر مبنی ہے۔

اسلامی انقلاب؛ مہدوی تہذیب کی تمہید ہے

اسلامی انقلاب حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (علیہ السلام) کے عالمی انقلاب کی تمہید ہے اور اس عالمی حکومت عدل کے لئے راہ ہموار کرتا ہے۔ یہ انقلاب نظامِ ولایت فقیہ کی بنیاد پر امام زمانہ (علیہ السلام) کی نیابت عامہ (عمومی جانشینی General Succession) کے عنوان سے، تشکیل پایا ہے۔

اسلامی انقلاب؛ مہدوی تہذیب کی تمہید

آیت الله شیخ عباس کعبی

ہمارے پاس دو قسم کی امامتیں ہیں:

1۔ "امامت بالاصالہ"؛ جو امام زمانہ (علیہ السلام) کی امامت ہے اور

2۔ "امامت بالنیابۃ"؛ جو ولی فقیہ کی ولایت ہے۔

اسلامی انقلاب اسلام کی تعلیمات اور حقیقی اجتہاد، وقت کے تقاضوں سے آگہی اور شناخت، ولی فقیہ کی ہدایتوں، حوزہ اور یونیورسٹی کے کے علماء اور دانشوروں کی صلاحیتوں کے مجتمع ہونے اور عوام کی میدان میں موجودگی کی بنیاد پر تشکیل پایا۔

انقلاب اسلامی کی فتح و کامیابی میں صبر اور مزاحمت و استقامت کا کردار ناقابل انکار ہے؛ یہ انقلاب چیلنجوں اور سازشوں کے مقابلے میں صبر، ہمت، حوصلے اور استقامت کے ساتھ، ڈٹا رہا اور سنگلاخ راستوں کو پوری قوت سے طے کیا۔ آج بھی جہاد، مزاحمت اور اسلامی انقلاب کے اسٹراٹیجک ذخیرے یعنی عوام کی میدان میں موجودگی سے فائدہ اٹھا کر اپنی پیشرفت و ترقی جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسلامی انقلاب کا عالمی کائناتی بیانیہ آگے بڑھ رہا ہے

اسلامی انقلاب اپنے بڑے مقاصد مہدوی تعلیمات کی بنیاد پر آگے بڑھا رہا ہے؛  ہمیں اسلامی انقلاب پر فخر ہے اور یہ ایک بے مثل نعمت ہے جس نے رکاوٹیں توڑ دی ہیں اور انقلاب اور ایران قوم کا پیغام عالمگیر کر دیا ہے۔

محمد آل محمد (صلوات اللہ و سلامہ علیہم) کی ولایت کے عالمی بلاک کا قیام

اسلامی انقلاب کی فتح سے پہلے، دنیا دو بلاکوں میں منقسم تھی:

1۔ مغربی بلاک

2۔ مشرقی بلاک

آج بھی دنیا دو بلاکوں میں منقسم ہے:

1۔ وہ پرانا، فرسودہ، پرانا اور زوال پذیر بلاک جو نام نہاد لبرل جمہوریت پر قائم اور "تسلط پسندانہ" اور "توسیع پسندانہ" رویوں پر کاربند نظام اور

2۔ وہ بلاک جو اسلامی انقلاب کی تعلیمات اور بیانیۓ کی بنیاد پر آگے بڑھ رہا ہے؛ یہ بلاک محمد و آل محمد (صلوات اللہ علیہم) کی ولایت کا بلاک ہے۔

انتظار ظہور

آیت اللہ کعبی نے آخر میں فرج کے انتظار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم سورج کے دیدار اور حضرت بقیتہ اللہ الاعظم (عَجَّلَ اللہُ تَعَالیٰ فَرَجَہُ الشَّریفَ) کی  ولایتِ عُظمیٰ کے کے قیام و نفاذ کے منتظر ہیں۔ اسلامی انقلاب ظہور پرنور اور اسلام کے عالمی نصب العین اور منزل مقصد تک پہنچنے کے راستہ ہموار کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha