14 نومبر 2025 - 18:45
ایرانی میزائل صنعت کے شہید بانی کا خط رہبر انقلاب کے نام، 20 سال پہلے + تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائل صنعت کے بانی، شہید حسن طہرانی مقدم نے سنہ 2005ع‍ میں رہبر انقلاب کو ایک خط لکھا جس کے آخر میں انھوں نے ایک بڑے واقعے کی خبر دی تھی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی میزائل صنعت کے بانی، شہید حسن طہرانی مقدم نے سن سنہ 2005ع‍ میں رہبر انقلاب کو ایک خط لکھا جس کے آخر میں انھوں نے ایک بڑے واقعے کی خبر دی تھی۔

ایرانی میزائل صنعت کے بانی کا خط رہبر انقلاب کے نام، 20 سال پہلے + تصاویر

ایرانی میزائل صنعت کے بانی کا خط رہبر انقلاب کے نام، 20 سال پہلے + تصاویر

ایرانی میزائل صنعت کے بانی کا خط رہبر انقلاب کے نام، 20 سال پہلے + تصاویر

اس خط کا متن درج ذیل ہے:

بسمہ تعالیٰ

کمانڈر ان چیف حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے حضور

السلام علیکم؛ تحیت و احترام کے ساتھ

میں اپنے خاندان کی حضرت عالی کے سامنے حاضر ہونے کی اجازت پر انتہائی شکر گزار ہوں اور اعلان کرتا ہوں کہ میں اور میرا خاندان آپ ـو امام زمانہ کے نائب اور نورِ حیدری ـ کے فدائی ہیں۔ آپ ہمارا عشق ہیں۔ اللہ تعالیٰ گواہ ہے کہ جو کچھ ہمارے پاس ہے، وہ آپ کی رضا حاصل کرنے اور آپ کے راستے اور مقصد کو بلند کرنے کے لئے ـ جو کہ خالص اسلام اور اہل بیت (علیہم السلام) کی سیرت کو عملی شکل دینے سے عبارت ہے ـ  بروئے کار لیتے ہیں۔

ان تمام مراحل میں ہم نے اللہ کی بے انتہا مہربانیوں اور عنایات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔

تو پای به ره در نِه و از هیچ مپرس

خود راه بگویدت که چون باید رفت

"اپنا قدم راستے پر رکھ اور کچھ مت پوچھ

راستہ خود بتا دے گا کہ کیسے چلنا ہے

(عطار نیشابوری)

الحمد للہ، ہمارا رب کتنا مہربان اور کریم ہے۔ سچ کہوں تو اس کی بے حد و بے انتہا عنایات اور عطایا نے ہمیں بے خوف اور نڈر بنا دیا ہے۔ اے ہمارے آقا و مولا! میں چاہتا ہوں کہ آپ کے الٰہی اور پُر قوت ہاتھوں کو (کاموں سے) بھر دوں اور آپ کی پشت کو مزید مضبوط کر دوں؛ قُرْبَۃً إلی للہ

ہم چاہتے ہیں کہ زمانے کے علی کی مدد کریں، اگر ہم اپنے مولا علی (علیہ السلام) کے زمانے میں ان کی مدد کے لئے حاضر نہیں تھے اور حسین ابن علی (علیہ السلام) پر فدا ہونے کے لئے حاضر نہیں تھے... تو یہ آرزو میرے دل میں رہ گئی ہے، میں چاہتا ہوں کہ ہم آپ ـ ولی عصر (علیہ السلام) کے کے نائب ـ کے ساتھ، اس کمی کو پورا کریں اور ہمارا سینے آپ کے لئے ڈھال بنیں، یابن الزہراء (سلام اللہ علیہا)، اور اے امیر المومنین (علیہ السلام) کی کرن کے نور!

خلاصہ یہ کہ آقا! میں اس منصوبے کے حتمی اور فائنل مرحلے اور اس الٰہی نظام کی تسدید (Deterrence) اور عظمت کی بلندی کے نقطے پر پہنچ گیا ہوں؛ یعنی اسرائیل کو ہدف بنانے والی انتہائی تیز رفتار میزائل تک رسائی اور سیٹلائٹ کیریئر تک رسائی۔

نَصْرٌ مِنَ اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ

جو کچھ اللہ تعالیٰ نے ہمیں دیا ہے، وہ سب آپ پر فدا ہو۔

اے نائبِ امام زمانہ

 

آپ کا چھوٹا سپاہی

بریگیڈیئر پاسدار، حسن مقدم

مورخہ 12 دسمبر 2005ع‍

ایرانی میزائل صنعت کے بانی کا خط رہبر انقلاب کے نام، 20 سال پہلے + تصاویر

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha