-
ایران کی ایٹمی تنصیبات
ایران کو ایٹم بم بنانا چاہئے، قطری ٹی وی چینل کا تجزیہ کار + ویڈیو
عسکری اور سیاسی شعبے کے معروف تجزیہ کار، اردنی میجر جنرل محمد الصمادی نے قطر کے العربی ٹی وی چینل پر ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: "اگر ایران نے شمالی کوریا کی طرح عمل نہیں کیا ہو، تو ممکن ہے کہ اس نے ایک تزویری غلطی کا ارتکاب کیا ہو! / ایران جوہری ہتھیار کے ساتھ خطے کے ممالک کو دھمکی نہیں دیتا؛ ایسا ہتھیار ہر ملک کے لئے دفاعی ڈھال کا کردار ادا کرتا ہے۔
-
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں،فضل الرحمان
گورنر راج کا نفاذ جمہوریت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، سربراہ جے یو آئی
-
خیبرپختونخوا حکومت معطل، صوبائی معاملات چلانے کے لیے 11 رکنی مشاورتی کونسل تشکیل
گورنر خیبرپختونخوا وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومت کے امورانجام دیں گے
-
بقائی: امریکی عوام کا اصل دشمن ان کی اپنی جنگ پسند حکمران قیادت ہے
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی حکمران عوام کو خوف زدہ کرنے کے لیے آسمان میں ایک فرضی دشمن کا تصور پیش کرتے ہیں تاکہ زمین پر موجود حقیقی خطرے سے ان کی توجہ ہٹائی جا سکے۔
-
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں انتخابی کمیشن کے اعلیٰ افسر شمشاد خان محسود قتل
پاکستان کی وزارتِ داخلہ نے خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں فائرنگ کے واقعے میں انتخابی کمیشن کے اعلیٰ افسر شمشاد اختر المعروف شمشاد خان محسود کے قتل کی تصدیق کی ہے۔ نامعلوم مسلح حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔
-
صیہونی آبادکاروں نے زیتون کی فصل کاٹنے والے 7 فلسطینی کسانوں کو اغوا کر لیا
مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں زیتون کی فصل کاٹنے والے فلسطینی کسانوں پر صیہونی آبادکاروں کے حملوں میں 7 کسانوں کو اغوا کر لیا گیا، جبکہ کم از کم 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
-
ایران کے خلاف جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں اور زخمیوں کی سرکاری تعداد بڑھ گئی، سینکڑوں واقعات اب بھی ریکارڈ سے باہر
امریکی وزارتِ جنگ پینٹاگون نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی سرکاری تعداد بڑھا کر 21 اور زخمیوں کی تعداد 865 کر دی ہے۔ تاہم، تحقیقاتی ویب سائٹ ’’دی انٹرسیپٹ‘‘ کے مطابق، امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے سینکڑوں واقعات سرکاری ریکارڈ میں درج نہیں کیے گئے۔
-
نوبل امن کا مطالبہ اور جنگی کارروائیاں؛ سی این این نے بھی ٹرمپ کے دعوے پر سوال اٹھا دیے
نوبل امن انعام یافتہ اور عالمی فوجداری عدالت کی سابق جج ناوی پلّے نے عدالتی فیصلے جاری کرنے پر اس عدالت پر پابندیاں عائد کرنے کو ناقابلِ قبول اور بے مثال قرار دیا ہے۔ دوسری جانب، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نوبل امن انعام حاصل کرنے کی کوششوں پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔
-
محمد علی الحوثی: یمن کے خلاف سعودی جرائم کا انجام رسوا کن شکست ہوگا
یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے ملک کی مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کو حالیہ کامیابیوں پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف جارح اتحاد کے جرائم اسے فتح نہیں دلا سکتے بلکہ ان کا انجام رسوا کن شکست ہوگا۔
-
عراقی تجزیہ کار: عراق کی خودمختاری اب بھی نامکمل ہے، امریکہ اسے ایران مخالف پابندیوں میں دھکیلنا چاہتا ہے
عراقی سیاسی تجزیہ کار مؤید العلی نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کا عراق سے انخلا ہی مکمل خودمختاری کی ضمانت نہیں، بلکہ اس کے لیے سیاسی، معاشی اور سلامتی کے معاملات میں آزادانہ فیصلے کرنے کی صلاحیت ضروری ہے۔ ان کے مطابق، امریکہ کی جانب سے عراق کو ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں شامل کرنے کی کوششیں ملکی معاملات میں کھلی مداخلت ہیں۔
-
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نائب سربراہ: پاکستان یمن کے خلاف جنگ میں شریک نہ ہو
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو یمن اور سعودی عرب کے تنازع میں کسی ایک فریق کی جنگ میں شامل ہونے کے بجائے امن کے قیام کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان غیر جانب دار رہتے ہوئے مذاکرات اور ثالثی کے ذریعے اختلافات حل کرانے میں کردار ادا کرے۔
-
انصار اللہ کا اعلان: باب المندب پر ہمیں مکمل اختیار حاصل ہے
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے کہا ہے کہ صنعا کو آبنائے باب المندب پر مکمل اختیار حاصل ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سعودی عرب نے اپنی جارحیت اور محاصرے کا سلسلہ جاری رکھا تو اسے مزید حیران کن جوابی اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
-
عراق اور ترکیہ میں تیل کے بدلے ریلوے منصوبے کی مالی معاونت پر اتفاق کی کوشش
عراقی وزارتِ نقل و حمل کے مطابق، عراق اور ترکیہ کے درمیان ایک فنڈ قائم کرنے کے لیے معاہدہ طے کرنے پر بات چیت جاری ہے، جس کے ذریعے ترکیہ کی کمپنیوں کی شراکت سے ’’ترقیاتی شاہراہ‘‘ منصوبے کے اخراجات تیل کے بدلے پورے کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے عالمی بینک سے قرض لیا جائے گا۔
-
پاکستانی عالم دین: افغانستان کی جنگ کے تلخ نتائج پاکستان کو مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں کودنے سے روکنے چاہییں
تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ کی جنگ میں فریق بننے سے پہلے افغانستان کی جنگ کے تباہ کن نتائج کو پیش نظر رکھنا چاہیے، جن کی قیمت ملک آج بھی دہشت گردی، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بدامنی اور مذہبی نفرت کے پھیلاؤ کی صورت میں ادا کر رہا ہے۔
-
یمن کے خلاف سعودی۔اسرائیلی تعاون: خفیہ معلومات کے تبادلے سے شہریوں کو نشانہ بنانے تک
ویب سائٹ ’’منٹ پریس نیوز‘‘ کی ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یمن کے خلاف جنگ میں سعودی عرب اور صیہونی ریاست کے درمیان خفیہ فوجی اور انٹیلی جنس تعاون بڑھ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس تعاون کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے اور اس کے ساتھ شہریوں پر حملوں اور ریاض کے اقدامات کا جواز پیش کرنے کے لیے فرقہ وارانہ تقسیم کو ہوا دینے کی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔
-
عراقی تجزیہ کار کا دعویٰ: جولانی نے یمن کے خلاف جنگ کے لیے 20 ہزار اہلکار سعودی عرب بھیجے
عراقی تجزیہ کار عباس الزیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے حکمران احمد الشرع المعروف جولانی نے یمن کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لیے 20 ہزار اہلکار سعودی عرب بھیجے ہیں اور بعد میں اتنی ہی تعداد میں اہلکار لبنان اور ضرورت پڑنے پر عراق بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔
-
فنانشل ٹائمز کا دعویٰ: روس کی جانب سے یورپی دفاعی کمپنیوں کے سربراہوں کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز
پانچ یورپی انٹیلی جنس اداروں کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے فوجی اور دفاعی سازوسامان بنانے والی کمپنیوں کے سربراہوں کو نشانہ بنانے کی کوششیں بڑھا دی ہیں، جس کے بعد ان کمپنیوں نے اپنے اعلیٰ عہدیداروں کی حفاظت کے انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں۔
-
شہباز شریف کی ریاض کے ہوائی اڈے پر حملے کی مذمت، سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کی حمایت کا اعلان
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اسلام آباد کی حمایت کا اعادہ کیا۔
-
یمن کی مسلح افواج کا انتباہ: مکہ اور مدینہ کے سوا سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈے حملے کی زد میں
یمن کی مسلح افواج نے تمام فضائی کمپنیوں، عملے اور مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور فضائی حدود سے دور رہیں، کیونکہ ان کے بقول یہ مقامات حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ اس انتباہ میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ شامل نہیں ہیں۔
-
کشمیری عالم دین: فلسطین میں جاری جرائم پر بعض اسلامی ممالک کی خاموشی ناقابل قبول ہے
کشمیری عالم دین حجۃ الاسلام سید محمد ہادی موسوی نے یمن اور فلسطین کی صورتحال کے حوالے سے بعض اسلامی ممالک کے مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی، اسلامی دنیا کے اختلافات کے حل اور فلسطینی عوام کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔
-
بحرین کی جیل میں سیاسی قیدیوں کی بھوک ہڑتال پانچویں روز بھی جاری، 57 قیدی شریک
بحرین کی جو مرکزی جیل میں سیاسی قیدیوں کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پانچویں روز بھی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 25 قیدیوں کی جسمانی حالت بگڑ چکی ہے جبکہ مزید 10 قیدیوں کی شمولیت کے بعد بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔
-
حشد الشعبی: حویجہ میں داعش کا کوئی مستقل ٹھکانہ یا خفیہ پناہ گاہ موجود نہیں
عراق کی حشد الشعبی کے 61ویں بریگیڈ کے کمانڈر عیسیٰ السبیل نے کہا ہے کہ حویجہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور علاقے کے شہری سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، تاہم علاقے کے دشوار گزار جغرافیہ کے باعث کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
-
ایرانی رکنِ قومی اسمبلی: مسلح افواج دشمن کے ہر ممکنہ منظرنامے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں
ایرانی مجلس کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن اسماعیل کوثری نے کہا ہے کہ مسلح افواج کسی بھی نئے حملے اور دشمن کے مختلف ممکنہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں فوجی نقل و حرکت، جنگی اور ایندھن بھرنے والے طیاروں کی پروازوں اور فوجی دستوں کی منتقلی پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
-
یمن کا ریاض کو انتباہ: اگر جارحیت بند نہ ہوئی تو بڑے واقعات رونما ہوں گے
یمن کی صنعاء حکومت کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ اگر یمن کے خلاف حملے اور مداخلت جاری رہی تو آنے والے مرحلے میں بڑے واقعات رونما ہوں گے۔ وزارت نے واضح کیا کہ یمنی مسلح افواج کی فوجی کارروائیوں میں جوابی کارروائی کا اصول بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کی تزویراتی فتح
اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطیٰ کی سپر پاور ہے، غیر ملکی صارفین + تصاویر
ایکس پلیٹ فارم پر سرگرم افراد نے میزائل اور ڈرون کی تیاری اور پیداوار جاری رکھنے میں ایران کی صلاحیت کی تعریف کی۔
-
ایران:امریکی عوام کے اصل دشمن ان کے اپنے جنگ پسند حکمران ہیں
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی عوام کے لیے اصل خطرہ بیرونی دشمن نہیں بلکہ ان کی اپنی جنگ پسند حکمران اشرافیہ ہے، جو دنیا پر عالمی اثرات مرتب کرنے والی غیر قانونی جنگ مسلط کرچکی ہے۔
-
ریاض ایئرپورٹ خالی، سینکڑوں پروازیں منسوخ
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر زور دار دھماکے کی آواز سنائی دینے کے بعد ایئرپورٹ خالی کرانے، مسافروں کو منتقل کرنے اور فضائی آپریشن میں بڑے پیمانے پر خلل پڑنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، اس واقعے کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ ریاض جانے والے متعدد طیاروں کا رخ بھی تبدیل کردیا گیا۔
-
ٹرمپ - زیلینسکی تنازع
زیلینسکی نامناسب ٹہرا؛ وقت آ گیا ہے کہ یوکرین نیا صدر منتخب کرے، ٹرمپ
امریکی صدر نے یوکرین کی جنگ کے بارے میں کہا کہ ولودومیر زیلینسکی اس جنگ کو کئی بار حل کر سکتا تھا لیکن اس کام کا انتخاب نہیں کرتا، اور ہم چاہتے ہیں یوکرین ایک نیا رہنما منتخب کرے جو [امن کا] معاہدہ کر سکے۔
-
یمن میں مسلسل شکستوں پر سعودی عرب برہم، اتحادی فورسز کے 400 سے زائد اہلکار ہلاک و زخمی
یمن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں اپنے حمایت یافتہ جنگجوؤں کی مسلسل ناکامیوں پر سخت ناراض ہے اور انہیں بھاری جانی نقصان کے باوجود میدان میں پیش قدمی کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔
-
سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ کے قریب یمنی میزائل حملہ، ریاض کا اعتراف
سعودی وزارتِ دفاع نے ملک کے مشرقی حصے میں واقع شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف میزائل گرنے کی تصدیق کی ہے، جبکہ گزشتہ روز سے اس ہوائی اڈے کی سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر خلل کی اطلاعات سامنے آ رہی تھیں۔