11 اکتوبر 2026 - 13:43
اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطیٰ کی سپر پاور ہے، غیر ملکی صارفین + تصاویر

ایکس پلیٹ فارم پر سرگرم افراد نے میزائل اور ڈرون کی تیاری اور پیداوار جاری رکھنے میں ایران کی صلاحیت کی تعریف کی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ غیر ملکی صارفین کہتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکہ کے وسیع حملوں کے باوجود ایران کی میزائل اور ڈرونز کی تیاری اور پیداوار جاری رکھنے کی صلاحیت اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ میں ایک بے مثال سپر پاور بن گیا ہے۔

حال ہی میں امریکی نیٹ ورک بلومبرگ نے مغربی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی کہ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کی مہینوں کی بمباری کے باوجود اپنے میزائل اور ڈرون تیار کرنے والے کارخانے محفوظ رکھے ہیں، جو اسے اپنے ذخائر کی تجدید کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

حالانکہ ٹرمپ نے درجنوں بار دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فضائی حملوں نے، خطے میں امریکی اڈوں اور واشنگٹن کے اتحادیوں کو دھمکی دینے کی ایرانی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے۔

 اس بارے میں کچھ صارفین کے بیان کردہ نکات دیکھئے:

 • ایران اب مشرق وسطیٰ کی نئی سپر پاور بن گیا ہے؛ اور یہ بھی دنیا کی طاقتور ترین فوج (امریکہ) اور خطے کی جدید ترین فوج (اسرائیل) کے خلاف مہینوں کی مزاحمت کے بعد۔

اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطیٰ کی سپر پاور ہے، غیر ملکی صارفین

• جی ہاں، اور اندازہ لگائیں کہ اسرائیل کی وجہ سے ہمارے انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخائر کا کتنا حصہ استعمال ہو کر ختم ہو گیا ہے۔

 

اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطیٰ کی سپر پاور ہے، غیر ملکی صارفین

• امریکہ اس بار سخت سبق سیکھے گا! دنیا اس ملک پر اپنا اعتماد کھو رہی ہے اور عالمی نظام اسی انداز سے، بدلتا ہے!

 

اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطیٰ کی سپر پاور ہے، غیر ملکی صارفین

• لگتا ہے کہ ایران نے بہت جلد سمجھ لیا کہ فتح کا راستہ جنگی مشین کو دیوالیہ کرنا ہے؛ اور اس نے اس کام میں بہت کامیابی حاصل کی ہے۔ فوجی قوتوں کو مسلح کرنے اور دیکھ بھال کے بے پناہ اخراجات طویل مدت میں دیوالیہ پن کی ضمانت دیتے ہیں۔ صہیونی حکومتیں اب تک پوری خوشی سے تیار رہیں کہ مغرب کو... صیہونیت کی خاطر دیوالیہ کر دیں۔

 

اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطیٰ کی سپر پاور ہے، غیر ملکی صارفین

• "درمیانی مدت تک انتخابات تک حملوں کے التواء" کا سارا معاملہ محض اس بات کا اعتراف ہے کہ ان حملوں کا مقصد شروع ہی سے کبھی (امریکہ کے لئے) سلامتی فراہم کرنا نہیں تھا۔

 اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطیٰ کی سپر پاور ہے، غیر ملکی صارفین

• کاش وہ [ایرانی] اسرائیل کو زمین بوس کر دیں اور مشرق وسطیٰ کے لئے امن لے آئیں...

 اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطیٰ کی سپر پاور ہے، غیر ملکی صارفین

• امریکہ توقع کر رہا تھا کہ اس کا جنگی انداز ایک ہفتے یا اس سے کم عرصے میں ایرانی حکومت کا کام تمام کر دے گا، لیکن اب وہ جان گیا ہے کہ جس ایران سے اس نے جنگ لڑی، وہ ایسا ایران ہے جو نہ مرتا ہے اور نہ ہتھیار ڈالتا ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطیٰ کی سپر پاور ہے، غیر ملکی صارفین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha