7 اکتوبر 2026 - 14:33
طوفان الاقصیٰ؛ صہیونیت کے خاتمے کا آغاز- 2

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان 7 اکتوبر کو تاریخی اور تزویراتی کاروائی 'طوفان الاقصیٰ' کی تیسری سالگرہ کے موقع اس کاروائی کو صہیونیت کے خاتمے کا آغاز، صہیونی فوج کی ناقابل شکست ہونے کا افسانہ ٹوٹ جانے اور قدس شریف پر قابض نسل پرست رجیم کے یقینی زوال کی رفتار تیز کرنے والا مستقبل ساز اور تیز رفتار واقعہ قرار دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ نیوز کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان 7 اکتوبر کو تاریخی اور تزویراتی کاروائی 'طوفان الاقصیٰ' کی تیسری سالگرہ کے موقع اس کاروائی کو صہیونیت کے خاتمے کا آغاز، صہیونی فوج کی ناقابل شکست ہونے کا افسانہ ٹوٹ جانے اور قدس شریف پر قابض نسل پرست رجیم کے یقینی زوال کی رفتار تیز کرنے والا مستقبل ساز اور تیز رفتار واقعہ قرار دیا۔

اسلامی ایران کے خلاف دوسری اور تیسری مسلط کردہ جنگوں اور پھر نصر اور "جارح کے خلاف تعزیری کاروائیوں" میں امریکہ اور صہیونی رجیم کو تزویراتی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امریکہ ـ صہیونی رجیم کے جرائم کی مکمل حمایت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بار بار دھمکیوں کے باوجود، نہ صرف ـ اپنے اعلان کردہ اہداف میں سے کسی ایک تک نہیں پہنچ سکا، بلکہ عالمی رائے عامہ کے سامنے اپنی جعلی ہیبت بھی کھو دی۔ اس کو ایران کے خلاف دوسری اور تیسری مسلط کردہ جنگیں مسلح افواج کے فیصلہ کن اور پشیمان کن جواب کا سامنا کرنا پڑا اور ایران نے ثابت کیا کہ اخراجات برداشت کئے بغیر کی دھمکیوں کا دور ختم ہو چکا ہے۔

حالیہ علاقائی پیش رفت اور واقعات نے امریکہ اور صہیونی رجیم اور ان کے علاقائی اور ماورائے علاقائی ساتھیوں کے شیطانی محاذ کے مقابلے میں، محور مقاومت کی مکمل طاقت کو عیاں کر دیا؛ اسلامی ایران کے خلاف جنگ اور نئی جارحیت کے لئے کسی بھی غلط اندازے اور کسی بھی اقدام کا نتیجہ جارح کے لئے دردناک اور تباہ کن جواب کی صورت میں برآمد ہوگا۔

صہیونی رجیم کا معاشی، سیاسی اور بین الاقوامی انہدام ناقابل انکار ہے اور امریکہ میں ـ خاص طور پر ـ آبنائے ہرمز پر اسلامی ایران کے مکمل کنٹرول اور اس کی بندش کے بعد ائٹ ہاؤس اور تل ابیب پر حکمران مجرم ٹولوں کے لئے تباہ کن چیلنجوں کا سامنا ہے جو ان کے لئے انتہائی دردناک ہیں۔

محور مقاومت بھاری دباؤ اور اپنے بلند مرتبہ کمانڈروں کی شہادت کے باوجود، اب بھی قائم اور مضبوطی سے جم کر کھڑا ہے۔ اور علاقائی تجزیہ کاروں کے اعتراف کے مطابق "امریکہ اور صہیونی رجیم تمام محاذوں پر شکست کھا چکے ہیں اور اپنے کلیدی ہدف یعنی علاقائی طاقت کے طور پر ایران کو کمزور کرنے، شکست دینے اور تقسیم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔"

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اس بیان کے اختتام پر شہید اسماعیل ہنیہ، شہید یحییٰ سنوار، محمد الضیف اور اس سرزمین کے دیگر مجاہدوں کے بلند مرتبہ شہداء کو خراج تحسن پیش کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ: مقاومت و مزاحمت کا راستہ بیت المقدس کی آزادی اور غاصب صہیونی رجیم کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا اور اللہ کے فضل سے قرآن کا سچا وعدہ پورا ہوگا اور امامِ شہیدِ امت سید علی خامنہ ای  (اعلیٰ اللہِ مَقامَہُ الشریف) کی بشارت کے مطابق فلسطین نہر سے بحر تک (From the River to the Sea) آزاد ہوگا؛ اور بلاشبہ اب، محور مقاومت پہلے سے کہیں زیادہ، زیادہ متحد، زیادہ طاقتور اور زیادہ مستعدّ ہے اور اسلام اور انسانیت کے دشمنوں کو جان لینا چاہئے کہ خطے کی آزاد قوموں کے مقدس ارادے کے سامنے کوئی مورچہ انہیں بچا نہیں سکے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha