26 نومبر 2025 - 10:21
غزہ کو اسلام کا مضبوط قلعہ بنانا وقت کی ضرورت ہے/ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، حماس

حماس کے راہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ کے جماعت اسلامی کے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: غزہ کو فلسطینیوں اور مسلمانوں کا مضبوط قلعہ بنانا وقت کی ضرورت ہے / مسلم امہ غزہ کو آزاد فلسطین کا مضبوط قلعہ بنانے میں مدد کریں / فلسطین "اسلامی وقف سرزمین ہے اور پوری امت کی ملکیت ہے" اور اس کی آزادی اور القدس و الاقصیٰ کی نصرت میں پاکستان کے تاریخی کردار ضرورت ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے رہنما خلیل الحیہ نے امت مسلمہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی فلاحی تنظیموں اور علماء کے ذریعے فلسطینی عوام کی مزاحمت کو مضبوط کریں اور غزہ کی فوری تعمیر نو میں کردار ادا کریں تاکہ یہ خطہ "امت کے لیے آزاد فلسطین کی راہ میں ایک " مضبوط قلعہ" کی حیثیت برقرار رکھ سکے۔

لاہور میں مینار پاکستان کے مقام پر منعقدہ جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام سے ویڈیو خطاب میں الحیہ نے القدس کی آزادی اور مسجد الاقصیٰ کو لاحق خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ قابض اسرائیل کی بڑھتی ہوئی یلغار مسجد الاقصیٰ کی زمانی و مکانی کی تقسیم مسلط کرنے کی کوششیں سنگین تشویش کا باعث ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ معرکہ "طوفان الاقصیٰ" نے عالمی شعور میں نمایاں تبدیلی پیدا کی ہے، صہیونی بیانیے کو توڑنے اور فلسطین کے ساتھ بین الاقوامی یکجہتی کے دائرے کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کیا، اس کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے درمیان متحدہ مزاحمتی موقف کو بھی تقویت ملی۔

الحیہ کی یہ تقاریر ایک ریکارڈ شدہ خطاب کی شکل میں پیش کی گئیں جو تحریک حماس کی جانب سے پاکستان میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں سنائی گئی۔

یہ اجتماع لاہور کے منار پاکستان کے احاطے میں منعقد ہوا اور اس میں کئی مسلم ممالک کے علماء، رہنما اور سیاسی شخصیات شریک ہوئیں۔

الحیہ نے اپنے خطاب میں پاکستان کے قیادت، عوام اور فوج کے حوالے سے حماس کے گہرے احترام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بانی پاکستان محمد علی جناح کی فلسطینی حق ارادیت کی حمایت اور قابض اسرائیل کو فلسطین کی زمین پر کوئی قانونی حیثیت نہ دینے کے موقف کو یاد دلایا۔

انھوں نے علامہ محمد اقبال کے کردار کو بھی سراہا جو امت کی اسلامی شناخت کو مضبوط کرنے اور اسے اس کے حقوق سے جوڑنے میں نمایاں رہ نماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔

الحیہ نے کہا کہ فلسطین "اسلامی وقف سرزمین ہے اور پوری امت کی ملکیت ہے" اس کی آزادی اور القدس و الاقصیٰ کی نصرت میں پاکستان کے تاریخی کردار ضرورت ہے۔

خلیل الحیہ نے دوبارہ زور دیا کہ حماس "کسی صورت میں صہیونی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گی" ۔ فلسطینی عوام اور مزاحمت نے قابض اسرائیل کے تمام عزائم جو اس نے غزہ پر جارحیت کے آغاز سے اعلان کیے تھے ناکام بنا دیے ہیں۔

اسی دورا ن حماس کے وفد کی قیادت مروان ابو راس نے عالمی اتحاد مسلم علما کے صدر علی القرہ داغی، مختلف مسلم ممالک کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، نیز کئی کشمیری قائدین سے بھی ملاقاتیں کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حماس: هیچ‌گاه رژیم صهیونیستی را به رسمیت نخواهیم شناخت/ ایال زمیر: باید برای حمله گسترده به غزه آماده باشیم/ ادامه مشکلات داخلی در ارتش رژیم صهیونیستی/ کمبود همزمان نیروی انسانی و منابع مالی در ارتش اسرائیل

اسی حوالے سے ایک رپورٹ اور:

ہم صہیونی ریاست کو کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے، حماس

حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ نے پاکستان کی مذہبی جماعت، جماعت اسلامی کے اجلاس عام سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا: معرکۂ طوفان الاقصیٰ نے عالمی شعور میں نمایاں تبدیلی پیدا کی ہے اور اس نے غاصب ریاست کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ نیز عالمی سطح پر فلسطین کے ساتھ یکجہتی میں اضافہ ہؤا ہے اور اس کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے امت اسلامیہ کے اتحاد کے عمل کو تقویت ملی ہے۔

الحیہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کے خلاف بڑھتے ہوئے صہیونی خطرات کے بارے میں خبردار کیا، جس کی وجہ  مغربی کنارے پر غاصبوں اور صہیونی آبادکاروں کی یلغار میں اضافہ اور مسجد کو زمانی اور مکانی طور پر تقسیم کرنے کی صہیونی کوششیں ہیں۔

انھوں نے عالم اسلام میں تمام خیراتی اداروں اور ان کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی مقاومت کی حمایت اور غزہ کی پٹی کی تعمیر نو میں تیزی لانے کے سلسلے میں اپنے فرائض سنبھالیں تاکہ غزہ کی پٹی آزادی کے راستے میں امت مسلمہ کا مضبوط قلعہ بنی رہے۔

اس فلسطینی عہدیدار نے بار بار زور دے کر کہا: حماس کبھی بھی صہیونی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گی، اور فلسطینی قوم اور مزاحمت نے غاصب ریاست کے ان اہداف کو ناکام بنا دیا ہے جو اس نے غزہ کی پٹی پر اپنے حملوں کے آغاز میں طے کیے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha