18 اکتوبر 2025 - 02:21
حماس نے غزہ انتظامی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا

حماس نے ایک بیان جاری کرکے فوری طور پر غزہ کے انتظام کے لئے سماجی حمایت کمیٹی کے قیام کی تکمیل کرنے، اور جنگ بندی کے بعد کے اقدامات کے حصے کے طور پرمقررہ مقامات سے صہیونی فوج کی مکمل پسپائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ||  حماس نے مزید کہا: ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ آزاد و خودمختار اور قوم پرست افراد پر مشتمل سماجی حمایت کمیٹی کے قیام کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے، تاکہ وہ غزہ کے انتظام کے معاملے میں اپنا کام شروع کر سکے اور ساتھ ہی معینہ علاقوں سے مقبوضہ فوجوں کی مکمل پسپائی کو یقینی بنایا جائے۔

حماس نے ان ذرائع ابلاغ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے صہیونی جرائم کو بے نقاب کرنے اور فلسطینی عوام کی دکھ درد کو عالمی سطح پر پیش کرنے میں کردار ادا کیا، اور زور دے کر کہا کہ ان ذرائع نے دباؤ کے باوجود سچائی کا ساتھ دیا حقائق کو اجاگر کیا اور ظلم اور دہشت گردی کا بیانیہ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

اسی دوران حماس نے یہ عہد کیا کہ وہ غزہ میں موجود صہیونی قیدیوں کی لاشیں صہیونی ریاست کے حوالے کرے گی اور غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی پابند رہے گی۔

یاد رہے کہ فلسطینی مقاومتی تحریک حماس نے گذشتہ دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کے انتظام کے لئے عوامی حمایت کمیٹی کے قیام کے حوالے سے مصر کے تجویز سے اتفاق کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha