بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || صفا نیوز ایجنسی کے مطابق، فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کی فوجی شاخ "سرایا القدس" (القدس بریگیڈز) کے ترجمان "ابو حمزہ"، نے اعلان کیا: "ہم نے گذشتہ بدھ کے روز آخری صہیونی قیدی کی لاش حوالے کرنے کے بعد دشمن کے قیدیوں کے تبادلے کا عمل مکمل کر لیا۔"
انھوں نے واضح کیا: "دشمن کے قیدیوں کی حوالگی کا ہمارا اقدام ایک باعزت معاہدے کے دائرے میں اور ایک بہادرانہ (Heroic) جنگ کے نتیجے میں انجام پایا جس میں ہم نے عزت، وقار اور مکمل وفاداری کے ساتھ حصہ لیا۔"
سرایا القدس کے ترجمان نے اعلان کیا: "ہم نے طوفان الاقصیٰ کی جنگ میں کہا تھا کہ دشمن کے قیدی واپس نہیں جائیں گے سوائے اس کے کہ وہ مقاومت کے فیصلے سے واپس چلے جائیں یا پھر انہیں تابوتوں میں واپس بھجوایا جائے؛ اور یہ بھی ممکن تھا کہ وہ کبھی واپس نہ جائیں۔"
ابو حمزہ نے مزید کہا: "ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ سرایا القدس اور مقاومتی محاذو نے جنگ بندی معاہدے میں طے شدہ پہلے مرحلے کی تمام شقوں پر عمل کیا ہے۔"
انہوں نے کہا: "ہم ثالثوں اور ضامنوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دشمن ریاست پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ معاہدے کے تحت اپنے تمام وعدوں پر عمل کرے اور اپنے مجرمانہ اور مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرے۔"
واضح رہے کہ اگرچہ فلسطینی مقاومت نے جنگ بندی معاہدے کے مطابق اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے اور تمام صہیونی قیدی حوالے کر دیے ہیں، لیکن صہیونی ریاست پہلے کی طرح عہد شکنی کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدے کی شقوں پر عمل نہیں کر رہی ہے؛ غزہ پٹی سے باہر نہیں نکلی ہے اور اپنے روزانہ حملوں کے ذریعے غزہ کے لوگوں کو شہید کر رہی ہے اور کافی امداد کے غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دے رہی ہے اور صرف معمولی سی امداد غزہ کے لوگوں تک پہنچ رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ