بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ تازہ ترین ہفتہ وار اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ امریکہ کے اسٹریٹجک خام تیل کے ذخائر میں مزید 5.3 ملین بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ ذخائر 293.4 ملین بیرل کی سطح پر آ گئے ہیں۔
تیل کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ ـ جو بنیادی طور پر جنگ رمضان کے بعد تیل کی قیمتوں کے انتظام کے تحت امریکی قومی ذخائر سے فروخت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، ـ عالمی منڈیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہے۔
توانائی کے تجزیہ کاروں نے زور دیا ہے کہ اگر اس کمی کا سلسلہ موجودہ رفتار سے (تقریباً 5 ملین بیرل فی ہفتہ) جاری رہا تو تقریباً 8 ہفتوں میں یہ ذخائر 250 ملین بیرل تک پہنچ جائیں گے۔
یہ عدد، جسے "آپریشنل پریشر لیول" (قومی سلامتی اور تیل کے بنیادی ڈھانچے کو برقرار رکھنے کے لئے کم از کم حفاظتی حد) کے طور پر کہا جاتا ہے، اگر اس حد کو چھو لیتا ہے تو تیل کی منڈیوں میں رسد کی گھبراہٹ پھیل سکتی ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ اس مرحلے پر، عالمی سطح پر رسد کی کمی کے خدشات شدت اختیار کر جائیں گے اور بالآخر عالمی منڈیوں میں سیاہ سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ