بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ شکاگو یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر رابرٹ پیپ (Robert Pape) کہتے ہیں:
ایران کے ساتھ جنگ جاری ہے اور آبنائے ہرمز اس جنگ کے آغاز سے تقریبا ہر روز بند رہا ہے۔
دوسری طرف جنگ یوکرین میں جاری ہے؛ پیوتن کہتے ہیں کہ کہ نیٹو کو 16 یورپی ممالک سے نکلنا پڑے گا؛ یہ وہ چیز ہے جس کا انھوں نے اسی ہفتے اعلان کیا؛ اور یوں نیٹو تنظیم آدھی رہ جائے گی۔
اور تائیوان کے بارے میں چین نے اپنے بحری جہاز بھیج بھیج کر تائیوان کے خلاف پیغامات ارسال کئے ہیں۔
یہ وہی موضوعات ہیں جن پر مذاکرات کے کمرے میں بحث ہوگی۔
اب اہم ترین نکتے، جسے سمجھ لینا چاہئے، ایک کلیدی نکتہ، جو یہ ہے کہ صدر ٹرمپ، اس کمرے میں ترپ کے پتے لے کر نہیں [بلکہ خالی ہاتھ] جا رہا ہے۔ اس کے ہاتھ بالکل خالی ہیں۔
وہ کچھ ناچیز پتوں کے ساتھ اس کمرے میں جا رہا ہے۔
اور وہی پتے بھی ایران کے ساتھ جنگ میں پٹوا چکا ہے۔
سب سے بڑا اور تشویشناک مسئلہ کہ جس کا ہمیں جمعرات کے دن خیال رکھنا چاہئے "ہارے ہوئے جواری کی لعنت" ہے؛
جواری پہلا دور ہارتا ہے تو دوسرے دور میں زیادہ رقم بیچ میں لاتا ہے اور جب دوسرا دور بھی ہار جاتا ہے، پھر بھی کچھ زیادہ رقم بیچ میں ڈالتا ہے! اور تیسرے دور میں، جبکہ اس کے پاس کوئی بھی پتہ نہیں ہے، ممکن ہے کہ معجزے کے انتظار میں شیخیاں بگھارنا شروع کر دے اس لئے کہ شاید جیت جائے۔
اچھا، تو یہ وہی ہارے ہوئے جواری کی لعنت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ