تیل کے ذخائر

  • ویڈیو | جمہوریت یا جدید چوری؟ وینزویلا میں امریکی منصوبے سے نقاب برداری!

    ماڈرن ڈاکہ زنی

    ویڈیو | جمہوریت یا جدید چوری؟ وینزویلا میں امریکی منصوبے سے نقاب برداری!

    ایرانیک ٹی وی نامی ٹیلی گرام چینل نے وینزویلا کے حوالے سے امریکی منصوبے کے بارے میں ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں اقوام متحدہ کے سابق خصوصی رپورٹر، الفریڈ ڈی زیاس خبردار کرتے ہیں کہ "امریکہ وینزویلا کے تیل، سونے اور دیگر معدنی ذخائر کے حصول کے لئے وہاں کی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے"، وہ کہتے ہیں: "میں وینزویلا کی سڑکوں پر چہل قدمی کرچکا ہوں اور لوگوں سے بات کی ہے۔ امریکہ سے نفرت بہت گہری اور وسیع ہے۔ یہ نہ سمجھیں کہ امریکی فوجیوں کا پھولوں سے، اور خوشیوں کے ساتھ، استقبال ہوگا۔ انہیں مزاحمت کا سامنا ہوگا۔ نتیجتاً یہ صورتحال ویت نام اور افغانستان سے بھی بدتر دلدل بن جائے گی۔"