بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || دہشت گرد امریکی فوج کی طرف سے خلیج فارس کے محاصرے کے امتداد میں، ٹرمپ اور دشمن ذرائع نے افواہ اڑائی کہ "چونکہ ایران تیل برآمد نہیں کر سکتا، لہذا س کے ذخائر پر ہوگئے ہیں اور اس کی آئل انڈسٹری کی مشینری بہت جلند دھماکے سے پھٹ جائے گی اور پھر اس کی تیل کی پیداوار بحال نہیں ہوگی۔"
آئل اندسٹری کی تاریخ میں، ـ عرب-اسرائیل جنگ اور 8 سالہ دفاع مقدس سے لے کر آج تک ـ ایرانی تیل کی پیداوار کئی بار کم ہوگئی ہے یا رک کر دوبارہ بحال ہوگئی ہے۔
چنانچہ حتیٰ اگر بالفرض، تیل کی پیدوار مکمل طور پر رک جائے، تو بھی تیل کی پیداوارکسی سنجیدہ، وسیع اور طویل مدتی نقصان سے دوچار نہیں ہوتی؛ تیل کی 70٪ پیداوار فوری طور پر بحال ہوتی ہے اور 30٪ کی بحالی پر کچھ عرصہ لگے گا۔
علاوہ ازیں، تیل کی نصف پیداوار اندرونی مصارف کے لئے ہے جو جاری رہتی ہے اور برآمد نہیں ہؤا کرتی۔
ادھر کچھ بیرونی ذرائع نے بھی ٹرمپ کے جھوٹ کی تردید کی اور لکھا: "ایران کے 20 بڑے ٹینکرز اور بری ذخائر 53 روزہ پیداوار محفوظ رکھنے کے لئے کافی ہیں۔ چنانچہ ٹرمپ کا "ایران کی صرف تین روزہ ذخیرہ سازی کی صلاحیت" کا دعویٰ فضول ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ