19 نومبر 2026 - 14:28
2 | بحرینی عوام پانچویں امریکی بیڑے کے یرغمالی

سپاہ پاسداران کے اعلان کے مطابق، خطے میں امریکی-صہیونی دشمن کے اڈوں پر، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے حالیہ حملے، ایران کی فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزی کے جواب میں کئے گئے ہیں، اور اسی لئے یہ امریکہ کے فوجی جارحیت کے جواب کے دائرے میں سمجھے جا سکتے ہیں۔ تاہم بحرین پر توجہ اور اس ملک میں امریکی اڈوں پر حملوں کا اعادہ، 'امریکہ کی فوجی محاذ آرائی کی اگلی صف میں آل خلیفہ قبیلے کے تحت اس عرب ریاست کی خاص اہمیت' کو عیاں کرتا ہے [۔۔۔]

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران کے اعلان کے مطابق، خطے میں امریکی-صہیونی دشمن کے اڈوں پر، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے حالیہ حملے، ایران کی فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزی کے جواب میں کئے گئے ہیں، اور اسی لئے یہ امریکہ کے فوجی جارحیت کے جواب کے دائرے میں سمجھے جا سکتے ہیں۔ تاہم بحرین پر توجہ اور اس ملک میں امریکی اڈوں پر حملوں کا اعادہ، 'امریکہ کی فوجی محاذ آرائی کی اگلی صف میں آل خلیفہ قبیلے کے تحت اس عرب ریاست کی خاص اہمیت' کو عیاں کرتا ہے اور علاوہ ازيں، بحرین کی خصوصی صورتحال پر ایران کی توجہ کی علامت بھی ہو سکتی ہے؛ ایسی حکومت جس نے برسوں سے امریکی فوجی موجودگی کی ہڈی کو اپنے اندرونی سیاسی اور سماجی بحران کے زخم کے اندر دبا کر رکھا ہؤا ہے۔

دوسرا اور آخری حصہ:

اب عربی بہار کے 15 سال بعد اور عوامی احتجاجات کے تسلسل کے ساتھ، درجنوں علمائے دین کی عمر قید اور طویل قید کی سزاؤں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بحرین پر مسلط قبیلے  نے سیاسی اور سماجی جڑوں والے مسئلے کے بارے میں اپنا "سیکیورٹی پر حد سے زیادہ مرکوز نقطہ نظر" پر مبنی برقرار پالیسی برقرار رکھی ہے اور وہ اسے حل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

لیکن بحرین میں امریکہ کے پانچویں بیڑے کی موجودگی بھی آل خلیفہ حکومت کے لئے ایک موقع بن گئی ہے تاکہ اس اڈے کے کثیر المقاصد استعمال اور اندرونی سیاست کو خارجی عسکریت پسندی سے جوڑ کر اپنی بقاء کو یقینی بنا سکے۔ ایسا اڈہ جس نے اس ملک کو خطے میں فوجی محاذ آرائی کی اگلی صف میں لا کھڑا کر دیا تاکہ بحرین کی صورتحال کو سیکورٹی کے دہانے (Security brink) پر رکھا جا سکے اور سلامتی کی اسی صورتحال کا تسلسل عوام اور دشمن کی فوجی موجودگی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو کچلنے کو جواز فراہم کرتا ہے۔

دوسری جانب، اس اڈے کا وجود ایران کے ساتھ تعلقات کے معاملے (اور کیس) کو بھی کھلا رکھتا ہے؛ ایسا ملک جس نے تاریخی طور پر جزیرہ بحرین پر حکومت کی اور اس کے ساتھ کوئی بھی تنازع اس نئی قائم شدہ ریاست کے وجود کے لئے خطرہ سمجھا جا سکتا ہے۔ ایران کے دشمن ملک کے ساتھ براہ راست تعلق، ریاست کو پولیس اسٹیٹ بنانے اور جزیرے کے حقیقی باشندوں کو کچلنے کا بہانہ ہے جن کا سرزمین ایران سے رشتہ اٹوٹ ہے۔

چنانچہ خلیج فارس میں امریکہ کے پانچویں بحری بیڑے کو صرف غیر ملکی فوجی اڈے کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا؛ بلکہ یہ اڈہ بحرین کی حکمران قبائلی سیاسی نظام کو مضبوط کرنے کا بنیادی ڈھانچہ بن گیا ہے جس نے اس ملک کے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ اسی تناسب سے اس اڈے پر لگنے والے ضربیں درحقیقت منامہ کی آمرانہ سیاسی ساخت کو بھی ہلا دیتی ہیں اور آل خلیفہ کی قبائلی-اقلیتی حکومت کی اپنے عوام کے ساتھ بدسلوکی میں اضافے کی کوششوں کا تجزیہ اسی تناظر میں کیا جا سکتا ہے۔

اگرچہ بحرین کی صورتحال کے بارے میں ایرانی حکومت اور رہبرِ شہید کا  بار بار اعلان کردہ موقف فوجی مداخلت اور سرحدوں کی تبدیلی پر مبنی نہیں، بلکہ ایرانی موقف کا مقصد بحرینی عوام کے حقوق کی حمایت ہے، اور ایران کا اصل تقاضا اصل میں یہ ہے کہ عوامی رائے کے ذریعے بحرین کی سیاسی ساخت میں اکثریتی عوام کی حقیقی شراکت کا امکان فراہم کیا جائے، تاہم بحرینیوں کے حق خودارادیت کی یہ حمایت جنگ کے سائے میں بھی فراموش نہیں کی جائے گی اور اہداف کے انتخاب میں بھی اس مقصد پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بقلم: محمد ولیان پور

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha