بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کا بیان درج ذیل ہے:
بِسْمِ اللّٰهِ قَاصِمِ الْجَبَّارِینَ
﴿وَقَٰتِلُوهُمۡ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتۡنَةࣱ﴾
اسلامی ایران کی عظیم الشان قوم!
خدائے متعال سے استعانت کے ساتھ، خطے کو دہشت گرد امریکی دشمن کے ریڈاروں اور دفاعی نظاموں سے پاک کرنے اور مزید وسیع میزائل اور ڈرون حملوں کی راہ ہموار کرنے اور امریکی دشمن کی ریڈار شبِ سیاہ کو مکمل کرنے کے سلسلے میں، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے غیرت مند مجاہدین نے آپریشن نصر2 کی 24ویں لہر میں اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملے کرکے ایک میزائل دفاعی ریڈار سسٹم کو تباہ اور ایک F15 طیارے کو متعلقہ پناہ گاہ کے اندر تباہ کر دیا۔
یہ خطہ جارح امریکیوں کی جگہ نہیں، اگر طفل کُش امریکی فوج مزید جانی نقصان و مالی نقصان سے بچنا چاہتی ہے تو اسے ہمارا خطہ چھوڑ کر جانا چاہئے۔
﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ