بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ فلائٹ میجر جنرل ڈاکٹر علی عبداللٰہی" مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے اپنے پیغام میں ایران کی بہادر قوم سے مخاطب ہوکر کہا: ہماری جنگی، دفاعی صلاحیت اور میزائل، بحری، ڈرون اور فضائی دفاعی قوت ماضی سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور مسلح افواج کے معظم کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کے فرمان کے تحت بہت بہتر ہوئی ہے اور مسلح افواج میں قوم کے فرزند "انگلی ٹریگر پر رکھے"، دشمن کے دل پر فائر کرنے کے لئے تیار ہیں۔
اس پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ القاصم الجبارین
ایران کی بہادر قوم!
آپ کی استقامت اور دوبارہ بعثت نے بین الاقوامی تبدیلیوں میں ایک نیا باب رقم کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک "مؤثر عالمی طاقت" کے عنوان سے مستحکم کر دیا۔ مسلح افواج میں آپ کے فرزند، خصوصاً ہمارے شہید کمانڈر ـ جو امام خمینی(رحمۃ اللہ علیہ) اور رہبر شہید امام خامنہ ای (رحمۃ اللہ علیہ) کے خالص مکتب کے تربیت یافتہ تھے، ـ تحریک کے پہلے دن سے ہی استکبار اور صہیونیت کے ساتھ دشمنی کو انقلاب اسلامی کی نوعیت کا لازمہ سمجھتے تھے اور سمجھتے ہیں۔
بارہ روزہ جنگ سے لے کر "جنگ رمضان" تک، پچھلے ایک سال کے واقعات نے ـ امام شہید، کمانڈروں اور معصوم عوام کی کی شہادتوں اور بھاری جانی و مالی نقصانات کے باوجود، مجرموں سے "تاریخی تصفیے" کا ایک بڑا موقع فراہم کیا؛ مسلح افواج نے عوام کی پشت پناہی اور اللہ کی توفیق سے ان پر وہ کچھ ڈھایا جس کے وہ مستحق تھے۔
اب ہم پوری قوت سے اعلان کرتے ہیں: "ہماری جنگی، دفاعی صلاحیت اور میزائل، بحری، ڈرون اور فضائی دفاعی قوت ماضی سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور مسلح افواج کے معظم کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کے فرمان کے تحت بہت بہتر ہوئی ہے اور مسلح افواج میں قوم کے فرزند "انگلی ٹریگر پر رکھے"، دشمن کے دل پر فائر کرنے کے لئے تیار ہیں۔"
فتحِ قدس کا مقدس مشن اور امام شہید کے خون کا بدلہ کبھی فراموش نہیں ہوگا؛ ہم جارح دشمن کی طرف سے معمولی سی لغزش کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انہیں ایک فراموش نہ ہونے والا اور 'ختم کرنے والا' سبق سکھائیں۔
وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ